ملتان (صفدربخاری سے) مرکزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ بوسن روڈ ملتان کے صدر رانا ارشاد احمد،آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی نائب صدر اختر بٹ ،جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بوسن روڈ پر آئے روز ٹریفک حادثات کنڑول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ،ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کو چاہیے کہ فوری اقدامات کرے تاکہ قیمتی جانیں بچائی جا سکیں آئے روز حادثات سے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں ،ٹریفک پولیس سمیت ادارے ان حادثات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کریں اور بوسن روڈ پر لائٹس کے ساتھ ساتھ رہنمائی بورڈ بھی لگائے جائیں جبکہ اوور اسپیڈ کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی ٹریفک وارڈنز کو جدید ٹولز فراہم کئے جائیں انہوں نے کہا کہ بوسن روڈ پر سکول کالجز کی چھٹی اور شام میں ٹریفک فلو بہت زیادہ ہوتا ہے اور روڈ جگہ جگہ بلاک رہتا ہے ایسے میں ایسا میکنزم بنایا جائے کہ سکول کالجز چھٹی یا کھلنے کے اوقات میں انہیں الگ لین برائے ٹریفک دی جائے تاکہ باقی ٹریفک چلتی رہے اور اسپیڈ بریکر بھی بنائے جائیں اور واڈنز کو خصوصی ہدایات دی جائیں کے اس اوقات میں چالان کاٹنے کے بچائے ٹریفک کنٹرول کریں، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ تاجر برادری سے ااس حوالہ سے مشاورت کرے اور ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لیے اقدامات کرے انہوں نے گزشتہ روز بیکن ہاؤس سکول بوسن روڈ پر ہونیوالے ہولناک حادثے کے نتیجہ میں جاں بحق ہونیوالے شہریوں کے لواحقین سے بھی اظہار ہمدردی کیا اورشہریوں کو بھی تلقین کی کہ وہ ٹریفک قوانین کو فالو کریں تیز رفتاری اور ویلنگ سے اجتناب کریں،اجلاس میں مختلف مارکیٹوں کے صدور و جنرل سیکرٹری و چیئر مین و دیگر عہدیداران میں ملک رمضان سیال ، ڈاکٹر غلام شبیر، ملک نواز آرائیں، ملک منیر آرائیں، قاسم بگٹی، پیرزادہ آصف شاہ، ملک عارف مہار ، شاکر خان ، شیخ عمران ، حاجی عبدالعزیز ، بلال کھا کھی، طارق عزیز عمران کھچی، بابر سیال عمران سیال، چوہدری ناصر علی ، ملک اسد عمیر سیال، ملک را شد، را نا عبد الرحمن ، شہزاد علی شاہ ، شہری ، عجب گل خان ، آخری خان، چوہدری رشید ، ڈاکٹر عبدالرزاق ، ملک اسد شریک ہیں۔