تعلیم اجالا اور روشنی ہے،، مستقبل انہی کا ہے جو تعلیم اور مہارتوں کے میدان میں آگے بڑھتے ہیں: خیام اکبر
ملتان ; معروف سفارت کار خیام اکبر نے کہا ہے کہ تعلیم اجالا اور روشنی ہے، اور مستقبل انہی کا ہے جو تعلیم اور مہارتوں کے میدان میں آگے بڑھتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ارتقاء آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام عید ملن ظہرانے اور ارتقاء ماڈل اسکول کے لیے پلاٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ارتقاء ماڈل اسکول کا مشن قابل تعریف ہے جو یتیم، مسکین اور محنت کش طبقے کے بچوں کو تعلیم و تربیت اور مہارتوں کی فراہمی کا عظیم فریضہ انجام دے رہا ہے۔ اس تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود بھٹی، عبدالمحس شاہین، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب، محمد یوسف، خواجہ سہیل طفیل، مظہر صدیقی، اور اعظم علی بطور مہمانانِ خصوصی شریک ہوئے۔ ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود بھٹی نے کہا کہ ارتقاء کی تعلیمی خدمات ایک خاموش انقلاب کی حیثیت رکھتی ہیں، عبدالمحس شاہین نے کہا کہ یتیم بچوں کو باعزت تعلیم دینا اصل خدمتِ خلق ہے، ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے کہا کہ یہ ادارہ روشن مستقبل کی ضمانت دے رہا ہے، محمد یوسف نے کہا کہ ارتقاء کا کام ہمارے معاشرتی ضمیر کو جھنجھوڑتا ہے، خواجہ سہیل طفیل نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں اور ارتقاء یہ فرض نبھا رہا ہے، مظہر صدیقی نے کہا کہ یہ اسکول ہمارے خوابوں کی تعبیر ہے، اور اعظم علی نے کہا کہ نیکی کا یہ سفر جاری رہنا چاہیے اور ہم سب کو اس کا حصہ بننا چاہیے۔ تقریب کے دوران طلبہ نے تقاریر اور نغمے پیش کیے، جبکہ ان کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر یہ خوش آئند اعلان کیا گیا کہ ارتقاء ماڈل اسکول کے لیے ایک پلاٹ خرید لیا گیا ہے، جہاں جلد ہی باقاعدہ عمارت کی تعمیر کا آغاز ہوگا۔ تقریب سے دیگر مقررین، جن میں ڈاکٹر اکرم ہریری، ڈاکٹر افتخار گیلانی، ملک فاروق، یوسف ملک، شیراز اویسی، کلیم حیدر، عثمان انصاری، عبدالصبور شاہین اور مشہود صدیقی شامل تھے، نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کی اہمیت ناقابلِ انکار ہے اور یتیم بچوں کی کفالت کا خواب حقیقت میں بدل رہا ہے، ارتقاء آرگنائزیشن پاکستان کی سماجی خدمات معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔






































Visit Today : 464
Visit Yesterday : 445
This Month : 12115
This Year : 59951
Total Visit : 164939
Hits Today : 3649
Total Hits : 827651
Who's Online : 15





















