ملتان (صفدربخاری سے) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپر سوسائٹی ( اے پی آراین ایس ) پنجاب کی چیف کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر حمیدہ خانم چیف ایڈیٹر خوب رواورایڈیٹرمہر شہباز نے ملتان پریس کلب میں نو منتخب صدر شکیل انجم کو مبارکباد کے موقع پر کہا کہ شکیل انجم صحافت کی دنیا میں ملتان کے سلطان ہیں ، یہ پریس کلب میں جو آزادی اور اخلاقیات ہیں یہ سب آپ کی وجہ سے ہیں اور آپ کا 15 دفعہ بننے کا یہ اعزاز بھی اسی لیے ہے کہ آپ میں بہت ساری خوبیاں اور بہت سارا ٹیلنٹ ہے اور وہ بھی صحافیوں کے لیے اس لیے آپکو آزادی صحافت کے علمبردار کہا جاتا ہے ،اس موقع پر ڈاکٹر حمیدہ خانم اورایڈیٹر مہر شہباز نے شکیل انجم اور نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور بھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور کامیابی پر عہدیدروں کو مبارکباد پیش کی۔