پنجاب کلچرل ڈے سرائیکی دھرتی ملتان دی مہک تے ثقافت دا جشن

تحریر: ایس پیزادہ

پنجاب کلچرل ڈے صرف تہوار نہیں یہ محبت ہے اُس دھرتی سے جو ماں کی طرح سینے سے لگاتی ہے جو اپنے باسیوں کو بولی دیتی ہے
پہچان دیتی ہے اور محبت سکھاتی ہے۔ اور جب ہم پنجاب کی بات کرتے ہیں تو جنوبی پنجاب خاص طور پر ملتان کے بغیر یہ تصویر ادھوری رہتی ہے
ملتان دھرتیوں کا دل صوفیاء کی سرزمین روایات کی گود اور سرائیکی زبان کا فخر یہاں کی مٹی میں مہک ہے، یہاں کے لوک گیتوں میں صدیوں کی کہانی ہے اور یہاں کے لوگ مہمان نوازی سچائی اور محبت کی زندہ مثال ہیں
پنجاب کلچرل ڈے پر جب ملتان کی سرائیکی چادریں اجرک کھسے زنانہ گج چمکدار غرارے اور چنریاں پہنی جاتی ہیں تو لگتا ہے جیسے صدیوں پرانی روایت آج بھی سانس لے رہی ہے۔ سرائیکی ٹِھٹھ بولی جاتی ہے تو لفظ نہیں محبت سنائی دیتی ہے ساڈی دھرتی ساڈا مان جیسے نعرے پورے جذبے سے گونجتے ہیں
عشق وفا تے قربانی دی مثالاں
پنجاب کلچرل ڈے ہمیں وہ لوک داستانیں یاد دلاتا ہے جن میں ہماری ثقافت کی روح چھپی ہے۔ سسی پنوں سوہنی مہیوال ہیر رانجھا کی طرح، موہن بھنگا مراداں والی خدائی لٹیرا اور ملتان دی مائی سُہرے والی جیسی سرائیکی کہانیاں آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں یہ صرف کہانیاں نہیں بلکہ ایک پوری تہذیب کا عکس ہیں جہاں عشق صرف دل لگانہ نہیں بلکہ وفا نبھانا اور قربانی دینا تھا
ملتان صوفیاء کی دھرتی ہے حضرت بہاؤالدین زکریا، حضرت شاہ شمس تبریز، حضرت شاہ رکن عالم جیسے بزرگوں کی موجودگی نے یہاں کی فضا کو روحانی بنا دیا پنجاب کلچرل ڈے کے دن جب لوگ ان درباروں پر جا کر دعائیں مانگتے ہیں نعتیں قوالیاں اور دھمال پیش کرتے ہیں تو لگتا ہے جیسے زمین اور آسمان کا رشتہ جڑ گیا ہو
اس دن ملتان کی گلیاں بازار اور تعلیمی ادارے رنگوں سے بھر جاتے ہیں روایتی کھانے جیسے سوہن حلوہ، چنے، ساگ باجرے دی روٹی تے لسّی ہماری مہمان نوازی کی یاد دلاتے ہیں یہ دن ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ زبان لباس، رسم و رواج سب ہماری پہچان ہیں اور سرائیکی وسیب اس پہچان کا فخر ہے
وزیراعلیٰ مریم نواز دی بصیرت
یہ امر خوش آئند ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز نے پنجاب کلچرل ڈے جیسے اہم تہوار کو صرف روایتی سرگرمیوں تک محدود نہیں رکھا بلکہ اسے ایک مکمل ثقافتی تحریک کی شکل دے دی ہے ان کی خصوصی دلچسپی وژن اور سرائیکی وسیب سے محبت اس بات کی گواہ ہے کہ پنجاب کی ہر بولی ہر رنگ اور ہر پہچان کو برابر عزت دی جا رہی ہے اُن کی قیادت میں یہ دن نہ صرف منایا جا رہا ہے بلکہ اس کے ذریعے پنجاب کی روح کو عالمی سطح پر روشناس کروایا جا رہا ہے
پنجاب کلچرل ڈے ایک ایسا دن ہے جو ہمیں اپنی جڑوں اپنی زبان، اپنی زمین اور اپنے لوک ورثے سے جوڑتا ہے خاص طور پر جنوبی پنجاب اور ملتان جیسے علاقوں کی ثقافت نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کی پہچان ہے۔ آئیں ہم اس دن کو صرف منائیں نہیں بلکہ اپنی آنے والی نسلوں کو یہ سکھائیں کہ جیہڑے لوک اپنی ثقافت نوں