ملتان(صفدربخاری سے) انٹر ڈسٹرکٹ و انٹر یونٹ RPO T-20  کرکٹ کپ 2025
ملتان کرکٹ گرائونڈ میں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سٹی ٹریفک پولیس ملتان اور سٹی پولیس ملتان کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی ٹیم نے جیت لیا۔ سٹی پولیس ملتان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 129 رنز بنائے۔ سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان کی سرپرستی میں کھیلتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی ٹیم نے حدف 4 اوورز پہلے پورا کرلیا۔ مین آف دی میچ شفیق احمد رہے۔ فائنل میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات میں سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان نے ونر اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی دی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ مین آف دی سیریز اور بیسٹ بیٹسمین آف دی ٹورنامنٹ کی ٹرافی خاور علی نے وصول کی۔