جنوبی پنجاب میں جمعیت علمائے پاکستان نورانی کی کال پر اسرائیل اور امریکہ کی فلسطین غزہ پر مظالم کے خلاف احتجاج
ملتان: جنوبی پنجاب میں جمعیت علمائے پاکستان نورانی کی کال پر اسرائیل اور امریکہ کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا ریلیاں نکالی گئیں اور علمائے کرام اور خطیب حضرات نے جمعہ کے اجتماعات میں مسلمان ممالک کے حکمرانوں کی بے حسی اور خاموشی کی بھی مذمت کی اور فلسطین غزہ پر ظلم و بربریت میں مسلمان حکمرانوں کو بھی برابر ذمہ دار قرار دیا جمعیت جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب نےبتایاکہ مظفر گڑھ میں رانا قاری مرید احمد ظہوری شاہ جمال میں مولانا حامد رضا نورانی مولانا سجاد بھابہ مولانا اکبر سعیدی کوٹ ادو میں میاں عبدالخالق مولانا غلام رسول سعیدی مولانا نعیم نورانی ڈیرہ غازی خان میں مولانا انس نورانی ودیگر راجن پور میں مولانا حبیب صادقی مولانا حبیب سلطانی ودیگر لودھراں میں قاری اختر و مولانا سید اکبر شاہ بہاولپور میں مولانا کاشف سعیدی وہاڑی میں مولانا قاری بشیر احمد خانیوال میں مولانا عبدالطیف انصاری ملتان میں مولانا طارق ہاشمی مولانا فضل حبیب اکبر پیر ذیشان معصومی مولانا اسد حیدر رضوی ودیگر نے خطابات میں عوام سے پر زور اپیل کی کہ اسرائیلی نواز تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے مسلم حکمرانوں سے کہا کہ فلسطینیوں کی عملی مدد ان کی ذمہ داری ہے






































Visit Today : 464
Visit Yesterday : 445
This Month : 12115
This Year : 59951
Total Visit : 164939
Hits Today : 3630
Total Hits : 827632
Who's Online : 14





















