ملتان:  وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سمیت میاں نواز شریف ومریم نواز شریف کے کامیاب دورہ بیلا روس کے مثبت اور دور رس نتائج برآمد ہوں گے دورہ میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار ملنے کا امکان خوش آئندہ ہے ان خیالات کا اظہار عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے حکومت کے دورہ بیلا روس پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا ملک میں صنعتی اداروں کی زوال پزیری کی وجہ سے دن بدن مزدوروں کو بے روزگاری کا سامنا ہے جبکہ خلیجی ممالک سے مسلسل محنت کشوں کو نکالا جا رہا اور دبئی سے مزدوروں کو نکالنے کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کے لئے ویزا پر پابندی لگا کر دبئی کے دورازے بھی بند کر دیئے ہیں ان حالات میں بیلاروس میں ڈیڑھ لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی بڑی کامیابی ہے غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا کہ ملک میں صنعتی و زرعی ترقی کے لئے محکمہ زراعت کی انقلابی اصلاحات کی جائیں اور کرپشن کا خاتمہ کیا جائے اور جعلی کاروائیوں کے ذریعے قومی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب کیا جائے تاکہ ادارہ فعال ہو کر زرعی ترقی ممکن ہو سکے