اسلام آباد لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،،ریکٹر سکیل پر شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی
bbc news urdu نے Saturday، 12 April 2025 کو شائع کیا.
لاہور: لاہور اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر دور نارتھ ویسٹ علاقے میں 12 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ تاہم فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی ، سوات، ضلع صوابی، بونیر سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں محسوس کیے گئے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ریسکیو اداروں اور ہسپتالوں کو الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 464
Visit Yesterday : 445
This Month : 12115
This Year : 59951
Total Visit : 164939
Hits Today : 3665
Total Hits : 827667
Who's Online : 15





















