ملتان : سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر کی طرح پاکستان سنی تحریک ملتان سٹی کے زیر اہتمام اسرائیل و امریکہ کے غزہ میں انسانیت سوز مظالم کے خلاف ” لبیک یا اقصیٰ مارچ” منعقد کیا گیا، چوک نواں شہر سے ملتان پریس کلب تک ہونے والے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کہا کہ اہل غزہ نے اپنی قربانی امت کو بیدار کر دیا ہے ، اسرائیل نے غزہ میں انسانیت کو شرمندہ کر دیا ہے، مشرق و مغرب کے حکمران بے نقاب ہو چکے ہیں، اسرائیل کا ساتھ دینے والوں کو دنیا میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، مفتی منیب الرحمٰن صاحب نے مسلم امہ کی ترجمانی کی ہے، فتویٰ جہاد کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران بیدار نا ہوئے تو انجام اسرائیل جیسا ہو گا، وقت آ گیا ہے کہ مسلم حکمران اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کریں، منت سماجت سے اسرائیلی بربریت ختم نہیں ہو گی، مارچ سے ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ صابر اعظمی، سٹی صدر طاہر فیضی، سٹی جنرل سیکرٹری ریاض نظامی ، سٹی صدر علمائ بورڈ علامہ ہاشم سعیدی ، صدر الخیر فاو ¿نڈیشن ملک عامر وینس، سٹی نائب صدر عابد کالرو ودیگر نے خطاب کیااس موقع پر قاری عمران سلطانی،قاری بشیر معصومی،قاری اعجاز عطاری ،مرزا شرافت،عبدالشکور بھٹو،محمد علی خان ،محمد زوہیب بھٹی،محمد شہباز ،محمد سہیل ملک،مخدوم ولید،عبدالرحمن ملک،محمد ارسلان ،علی احمد،عبدالرحمن قریشی ،محمد منیر،محمد فیضان،قاری مختار چشتی،ملک عمران کالرو ،ہاشم کالرو ،شازیب انصاری ،عدیل خان،راشد چوہان ودیگر نے شرکت کی۔