ملتان کی صحافی برادری کا سینئر صحافی شکیل انجم اور ان کی ٹیم کو 15 ویں بار منتخب کرانا درحقیقت بھرپور اعتماد کا اظہار ہے: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان
ملتان(صفدربخاری سے) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،مرکزی صدر کاشف چوہدری ،مرکزی سیکریٹری جنرل سید عبد القیوم آ غا نے کہا ہے کہ ملتان کی صحافی برادری کا سینئر صحافی شکیل انجم اور ان کی ٹیم کو 15 ویں بار منتخب کرانا درحقیقت بھرپور اعتماد کا اظہار ہے جو یقینا صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے حقیقی معنوں میں تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران صدر شکیل انجم،سینئر نائب صدر محمد خالد چوہدری ،نائب صدر شریف جوئیہ،جنرل سیکریٹری نثار اعوان،فنانس سیکرٹری فرحان ملغانی ،جوائنٹ سیکرٹری نعمان بابر،قلب حسن ممبران مجلس عاملہ مظہر جاوید، محبوب ملک ،ایاز علی شیخ،رفیق قریشی،ندیم حیدر و دیگر کو مبارکباد دیے جانے کے موقع پر کیا اس موقع پر نو منتخب صدر شکیل انجم نے کہا کہ صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ادا کیا اور ائندہ بھی کرتے رہیں گے میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی قیادت کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی صحافی برادری تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے بھی اپنے قلم سے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے تاجر برادری ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جو تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے جبکہ خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملتان سمیت ملک بھر کی صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کیونکہ صحافی مظلوم قوم کے مسائل کے حل کے لیے مشکل ترین حالات میں بھی ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہے ہیں






































Visit Today : 464
Visit Yesterday : 445
This Month : 12115
This Year : 59951
Total Visit : 164939
Hits Today : 3670
Total Hits : 827672
Who's Online : 13





















