ملتان (صفدربخاری سے) صوبائی چیئرمین ایپکا ایکسائز پنجاب اور چیئرمین سول سوسائٹی فورم ملتان ایم خانزادہ احسان خان سدوزئی نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ اور ان کے صاحب زادے ، مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ملک آ صف رفیق رجوانہ سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ، ملاقات کے دوران موجودہ حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات، خصوصاً محکمہ ایکسائز کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق گورنر ملک رفیق رجوانہ نے احسان خان سدوزئی کی سول سوسائٹی اور محکمہ ایکسائز و ملازمین کے لئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اور موجودہ قیادت ملک کی معاشی خود مختاری و ملکی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ، حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات عوامی ریلیف کی سمت اہم پیش رفت ہیں۔ چیئرمین ایپکا ایکسائز پنجاب و چئیرمن سول سوسائٹی فورم ایم خانزادہ احسان خان سدوزئی نے حکومتی اقدامات پر اظہارِ اطمینان کا اظہار کیا اور محکمہ میں جاری اصلاحاتی عمل اور شفافیت کو فروغ دینے کے اقدامات سے آگاہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارے کی اصلاح و ترقی کے لئے جدو جہد جاری رکھی جائے گی ، ملاقات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور عوامی اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔