میپکو کے ملازمین اور انکے بچوں کے لیےکمپیوٹر کی مفت تعلیم کے بعد طلبہ و طالبات میں اسناد کی تقسیم
ملتان(صفدربخاری سے) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین سی بی اے کہ زیر اہتمام میپکو کے ملازمین اور انکے بچوں کے لیے بختیار لیبر ہال شاہ رکن عالم کالونی میں کمپیوٹر کی مفت تعلیم دیے جانے کے بعد طلبہ و طالبات میں تقسیم اسناد کے لیے لاہور سے خصوصی طور پر آئے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد تقریب میں خصوصی
شرکت کی۔ان کے ہمراہ حاجی یونس کمبوہ اور غلام مصطفی کمبوہ تشریف لائے۔تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک اور نعت شریف سے طلباء نے کیا۔تقریب کی نظامت کے فرائض محمد ذیشان کمپیوٹر ٹیچر نے سر انجام دیے.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید احمد نے کہا پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین مزدوروں کی نمائندہ جماعت ہے،جو پورے پاکستان میں واپڈا اور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کے ملازمین اور انکے بچوں کو کمپیوٹر کی جدید تعلیم مفت فراہم کر رہی ہے۔ہمارے پاس جدید ترین کمپیوٹرز سے خوبصورت لیب ہیں۔ہمارے معاشرے میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں میں کمپیوٹر کی تعلیم ایک اہم جزو ہے۔ہم اپنے ملازمین اور ان کے بچوں کو جدید خطوط پر
کمپیوٹر کے مختلف کورسز کروا رہے ہیں۔ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر نے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خورشید احمد اس عمر میں بھی جتنی ہمت،لگن اور محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔پورے پاکستان میں محکمہ کے ملازمین اور انکے بچوں کو دی جانے والی مفت تعلیم کی کوششیں قابل رشک ہیں۔یہ بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں۔انہی بچوں نے مستقبل میں آگے بڑھ کر ہمارے ملک پاکستان کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے۔ھائیڈرو یونین میپکو کے ملازمین کی فلاح کے لیے کام کرتی رہے گی۔تمام بچوں اور بچیوں کو سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔تقریب میں چودھری محمود امجد،شکیل بلوچ،سجاد بلوچ،چوھدری محمد خالد،رانا محمد انور،سید عاطف زیدی،محمد احمد موہل،چوھدری محمد شبیر گجر،رانا مظہر لطیف،الیاس جٹ،رانا زاہد جاوید،شہباز احمد بھٹی،الطاف مہار،ملک الطاف،چوھدری شاہد اقبال،ملک عثمان،سید شفیع سلیم،شہزاد علی،ملک ارشاد ارائیں،راشد یامین،رانا تصور،چوھدری زاہد،نذیر گجر،نزاکت گجر،آصف قادری،عمران بشیر،چوھدری اظھر،چوھدری شہباز علی،مسعود علوی،افضل کھچی،رانا محمد عمران،یوسف ماھنی،شفیق گجر،ملک وقاص،چوھدری شفاقت،انوار گجر،سید عمران کاظمی،ارشاد کھوسہ،مجاہد حسین،چوہدری سلیم،قاضی آفتاب و دیگر عہدے داران،کارکنان،ممبران کثیر تعداد میں موجود تھے






































Visit Today : 464
Visit Yesterday : 445
This Month : 12115
This Year : 59951
Total Visit : 164939
Hits Today : 3675
Total Hits : 827677
Who's Online : 13





















