ملتان (صفدربخاری سے) ایم کیو ایم پاکستان کے سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ائی ایم ایف کی شرائط اپنی جگہ لیکن بجٹ میں غریب قوم کو ریلیف دینے کے لیے حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے اور ملک کو قوم کے مفاد میں بہتر تجاویز پر عمل درامد کو یقینی بنایا جائے حیران کن صورتحال یہ ہے کہ پنجاب کا اخری کوارٹر چل رہا ہے لیکن 10 فیصد بھی اے ڈی پی استعمال نہیں ہوا بالخصوص ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی سڑکات و گلیات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ائے روز حادثات ہو رہے ہیں اس سلسلے میں حکومتی سطح پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف نہیں پہنچے گا انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے اج 26 کروڑ سے زائد غریب عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں صرف یہی نہیں بلکہ ٹیکس در ٹیکس میں اضافے کی وجہ سے بھی اج پوری قوم پریشانی میں مبتلا ہے اتحادی حکومت ہونے کے باوجود ہم عوام کے مسائل سے بخوبی اگاہ ہیں اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں