ملتان:  پنجاب کالج ملتان میں ملتان ادبی سنگت کلچرل و ثقافتی ونگ پاکستان کے زیراہتمام عید ملن پارٹی اور محفل موسیقی و مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں جنوبی پنجاب کے نامور گلوکاروں نے سریلی آواز کا جادو جگا کر سماں باندھ دیا جبکہ مشاعرے میں شاعروں نے مزاحیہ شاعری سے محفل کی رونقیں مزید بڑھا دیں جس سے شائقین اور فیملیز بھی خوب لطف اندوز ہوئے ۔ ادارے کی انتظامیہ محفل موسیقی و مشاعرہ کی روایت کو آئندہ بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔تفصیل کی مطابق پنجاب گروپ آف کالجز رشید آباد کیمپس میں محفل موسیقی و مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر نامور گلوکار ساجد علی ملتانی ،وقاص لونے والا اور ظہور سیال نے شاندار پرفارمنس پیش کی ۔جس پر شائقین بھی خوشی سے جھوم اٹھے جبکہ مشاعرے میں صابر انصاری، شوکت جیون ،ڈاکٹر عرفان اور یونس نجمی نے بھی مزاحیہ شاعری پیش کی اور شائقین سے خوب داد وصول کی ۔مشاعرے کے دوران زاہد بہار نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے اور منفرد انداز کمنٹری سے لوگوں کے دل جیت لیے تاہم اس دوران ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز اسامہ بشیر قریشی کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تفریحی سرگرمیاں کالج کی روایت کا حصہ ہیں جسے آئندہ بھی جاری رکھیں گے محفل موسیقی و مشاعرہ کے اختتام پر گلوکاروں اور شاعروں کو شیلڈز بھی دی گئیں ڈائریکٹر پنجاب کالج کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام نہ صرف مقامی ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا باعث بنتے ہیں