ایم ڈی اے،،کرایہ داری اور نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدن میں اضافے کے لئے اقدامات کئے جائیں: رانا سلیم احمد خان
ملتان(صفدربخاری سے) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی زیر صدارت ریکوری پراگریس بارے اجلاس ہوا، اجلاس میں ایم ڈی اے کے تمام ڈائریکٹوریٹ کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کو ایم ڈی اے کی ماہ مارچ تک کی آمدن اور اخراجات بارے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرایہ داری اور نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدن میں اضافے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ ٹاؤن پلاننگ سے متعلقہ زیر التوا کیسسز کو فوری طور پر حل کیا جائے۔انہوں نے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ میڈم عنائزہ حراہ کو ہدایت کی کہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لئے نقشہ منظوری کے عمل کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ کو ہدایت کی کہ اسٹیٹ اینڈ
لینڈ مینجمنٹ سے متعلقہ بجٹ ٹارگٹس کو پورا کرنے کے لئے اقدامات تیز کئے جائیں ۔ایم ڈی اے کی اپنی ہاؤسنگ سکیموں میں موجود کمرشل پلاٹس کو فروخت کرنے کے لئے کامیاب نیلام عام کا انعقاد کیا جائے۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کوجاری ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفننگ بھی پیش کی گئی ۔انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نئے بجٹ کی تیاری اور ترقیاتی سکیموں کے لئے تجاویز تیار کی جائیں۔ ملتان شہر کےٹریفک مسائل کے حل کے لئےتجاوزیر تیار کریں تاکہ آئندہ بجٹ میں منظوری کے لئے حکومت کو بھیجا جائے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کا ماہ مارچ تک کی بجٹ رپورٹ پر اعتماد کا اظہار۔ جون 2025 تک بجٹ ٹارگٹس ہر صورت مکمل کئے جائیں ۔ زیر التوا محکمانہ انکوائریوں کو جلد از جلد مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پینشن سے متعلق کیسز کو حل کرنے کے لئے اقدامات تیز کئے جائیں۔






































Visit Today : 464
Visit Yesterday : 445
This Month : 12115
This Year : 59951
Total Visit : 164939
Hits Today : 3672
Total Hits : 827674
Who's Online : 13





















