ملتان(صفدربخاری سے)  خواجہ سلیمان صدیقی، مرکزی صدر کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت کی مد میں غریب قوم کو جون تک عارضی ریلیف سے کام نہیں چلے گامستقل بنیادوں پر ریلیف دیا جائے، آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کیا جائے اور بجلی کا فائدہ نہ دینے والی آئی پی پیز کمپنیوں کو ختم کیا جائے بجٹ میں بجلی کے بلوں میں عائد ٹیکسز سمیت دیگر ٹیکسز ختم کئے جائیں تجاوزات کی آڑ میں ملتان سمیت پنجاب بھر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا جس کی وجہ سے تاجروں کا اربوں روپے کا معاشی نقصان کیا گیا جیسے تاجر سزا یافتہ مجرم ہیں ملک میں کوئی معاشی پالیسی نہیں ہے کسان تباہ حالی کا شکار ہے اٹھارہ سو روپے من گندم کی قیمت ہوچکی ہے جس کی وجہ سے آج کسان انتہائی معاشی بدحالی کاشکار ہے کسانوں کو مناسب امدادی قیمت دی جائے مرکزی سیکریٹری جنرل سید عبد القیوم آغا نے کہا کہ بلوچستان آگ میں جل رہا ہے جس کی کسی کو بھی پرواہ نہیں ہے خوشحالی بلوچستان، کے پی کے خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ بلوچستان کا سندھ،کراچی سے پچیس دنوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے تجارتی و کاروباری نظام معطل ہو چکا ہے ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے غریب قوم اور ملک بھر کے چھوٹے تاجروں اور عام دکانداروں کو ریلیف نہ دیاگیا، ایف بی آر میں بیٹھے کرپٹ افسران و اہلکاروں کی کرپشن کا راستہ روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کئے گئے، رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ریلیف نہ دیا گیا اور شدید بڑھتی ہو ئی گرمی سے پریشان حال تاجروں کی دکانوں پر شیڈ، ترپالیں لگانے اور تجاوزات آپریشن ختم کرنے کے احکامات جاری نہ کئے گئے تو مرکزی تنظیم تاجران ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے سے گریز نہیں کرے گی شٹرڈاؤن، دھرنے اور ہڑتالوں سے گریز نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی گئی اور ملک بھر کی تاجر برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیلی و امریکہ کی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کریں جبکہ پریس کانفرنس میں جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفرعلی شاہ،ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، جنوبی پنجاب کے سنیئر نائب صدر حاجی ندیم قریشی، بوہر گیٹ کے صدر چوہدری ریا ض شاہین،جنوبی پنجاب کے چیئرمین جاوید اختر خان،غلہ منڈی ملتا ڈوثزن کے صدر شیخ راجہ مدثر قریشی، ملتان کے جنرل سیکرٹری مرزا نعیم بیگ، ملتان ڈوثزن کے جنرل سیکرٹری میاں تنویر لنگاہ، گلشن مارکیٹ کے صدر راؤ لیاقت علی، ملتان کے نائب صدر رانا محمد اویس علی،محمد یعقوب راجپوت،چوہدری محمد خالد صغیر، شیخ الطاف حسین، چوہدری شہباز اختر، حافظ ملک شہزاد، شیخ تنویر اشرف، حاجی عبد الغفور، چوہدری طاہر گجر، سرفزاز اویسی، عاصم ایوبی، خواجہ احمد فراز صدیقی،شاہد بھٹہ، محمد شہباز قریشی،رانا محمد اشرف، قمرزمان خان، ودیگر نے شرکت کی قائدین نے مزید کہا کہ تاجر تجاوزات کے خلاف نہیں لیکن تاجربرادری کی مشاورت سے تجاوزات ختم کی جائیں نہ کہ تاجر برادری کی دکانوں کو گرایا جائے اور تھڑے تک توڑ دیئے جائیں بورڈ اتارے جائیں نیلے پیلے بورڈ لگانے سے خوشحالی نہیں آسکتی افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ اے سی سٹی چند اہلکاروں کے ساتھ مارکیٹس اور بازاروں میں جس طرح دکانیں گراکر تاجروں کا معاشی نقصان کر رہے ہیں انتہائی شرمناک فعل ہے جیسے تاجر سزا یافتہ مجرم ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں سات روپے سے زائد کمی خوش آئند اقدام ہے لیکن عارضی ریلیف سے کام نہیں چلے گا مستقل بنیادوں پر ریلیف دیا جائے بند آئی پی پیز معاہدوں کی وجہ سے جو بچت ہوئی اس کا فائدہ عوام تک پہنچنا چاہیئے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کیا جائے اور من پسند چہیتوں کو نوازنے کا سلسلہ بند کر کے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب زرعی و تجارتی صوبہ ہے لیکن دونوں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے زرعی شعبہ کو تباہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے آج کاشت سڑکوں پر ہے اور گندم فی من اٹھارہ سوروپے تک پہنچ چکی ہے اسی طرح تاجر برادری کے ساتھ بھی ناانصافی کا سلسلہ جاری ہے جن کا بالخصوص تجاوزات کی مد میں دکانیں گرا کراربوں روپے کا معاشی نقصان کیا جارہا ہے بورڈ وں کا رنگ تبدیل کرنے سے خوشحالی نہیں آسکتی انہوں نے کہا کہ آج صورتحال یہ ہے کہ بلوچستان میں گیس، تیل کی پیداوار ہے معدنیات ہیں لیکن نہ بلوچ قوم کو روزگار دیا جارہا ہے نہ ہی وسائل سے فائدہ دیا جارہا ہے بلوچستان کا سندھ سے پیچیس دنوں سے رابطہ تک نہیں ہے کاروبار زندگی تباہ ہو چکے ہیں ٹیکسز کی شرح میں کمی کی جائے ورنہ تاجر برادری ملک گیر احتجاج پر مجبور ہو جائے گی۔۔