ملتان : جمیعت علمائے پاکستان نورانی جنوبی پنجاب جمعہ کے روز فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی امریکہ اسرائیل کے ظلم کے خلاف بھرپور اواز اٹھائی جائے گی یہ بات jUP جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل نے پریس ریلیز میں کہی انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ 11اپریل کواحتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی علماء کرام اور خطبہ حضرات جمعہ کے اجتماعات میں عوام کو ظلم و ستم سے اگاہ کریں گے اور بھرپور آواز احتجاج بلند کریں گےاور جہاں پر امریکہ اسرائیل کے خلاف بات کی جائے گی وہاں پر مسلم حکمرانوں کو بھی نیند سے بیداری کے لیے اواز بلند کی جائے گی اس وقت جو مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار اسلامی ممالک خصوصا عرب مالک اور ان کی افواج ہے اس وقت ضرورت ہے فلسطینیوں کی عملی مدد کرنے کی اگر مسلمان ممالک نے اپنے خاموشی کو نہ توڑا اور فلسطینیوں کی عملی مدد نہ کی تو یہ اسرائیل اور امریکہ کا بڑھتا ہوا ظلم تمام اسلامی ممالک کی طرف بڑھے گا اس وقت ہمیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اسرائیلی امریکی مصنوعات خصوصا پیپسی کولا سیون اپ کوکا کولا سپرائٹ اور کے ایف سی میکڈولنڈ ان تمام چیزوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے دکاندار حضرات یہ اشیاء فروخت کرنا فوری بند کر دیں عوام میں شدید اشتعال ہے عوام کے سامنے بنگلہ دیشی عوام کا رد عمل بھی موجود ہے لیکن ہم پر امن اور بھر پور احتجاج کریں گے ہم فلسطینی ماں بہنوں بیٹیوں اور مظلوم عوام کی تاریخی قربانیوں کےباوجو ظلم و بربریت کے سامنے استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں اور یہ بے بسی کے باوجود استقامت عرب ممالک اور ان کی افواج کو عملی جہاد کے لئے جھنجھوڑ رہی ہے