پاکستانیوں اور فلسطینیوں کا رشتہ ایمان کا ہے ،،، حکومتی اوراپوزیشن پارٹیوں میں سے کوئی بھی امریکہ اور اسرائیل کی مذمت نہیں کررہا: سید ذیشان اختر
ملتان (صفدربخاری سے)امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال اور صہیونی افواج کی غزہ کی عوام پر سفاکیت کے تناظر میں جماعت اسلامی نے ملک گیر سطح پر بھرپور عوامی موبلائزیشن کے آغاز کر دیا ہے پریس کلب ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی موبلائزیشن کا آغاز کررہی ہے 18 اپریل کو ملتان میں غزہ یکجہتی مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ملتان خواجہ عاصم ریاض، نائب امیر جماعت اسلامی ملتان حافظ محمد اسلم،نائب امیر جماعت اسلامی ملتان اطہر عزیز اور راو اعجاز الحق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی جنوبی پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا کہ پاکستانی قوم ڈالروں کے عوض بکنے والی نہیں اور پاکستانیوں اور فلسطینیوں کا رشتہ ایمان کا ہے مظلوموں کے لیے نہ کھڑے ہوئے تو روز محشر حضور پاکﷺ کو کیا منہ دکھائیں گے پاکستان کو مسئلہ فلسطین پر قائدانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے بدقسمتی سے حکومتی اوراپوزیشن پارٹیوں میں سے کوئی بھی امریکہ اور اسرائیل کی مذمت نہیں کررہا سب ٹرمپ کی خوشنودی کا حصول چاہتے ہیں اس موقع پر حماس کی حمایت نہ کرنا اور غزہ میں جاری ظلم پر خاموشی سب سے بڑی منافقت ہے، ہمیں حکمرانوں کے”معیشت کمزور“کے بہانوں کی ضرورت نہیں معیشت انہوں نے ہی کمزور کی ہے جو برسہا برس سے عوام پر مسلط ہیں، حکمران بے حمیتی چھوڑیں جو عرب ممالک اس خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ غزہ کے ملیا میٹ ہونے کے بعد ان کی باری نہیں آئے گی وہ بہت بڑی بھول میں مبتلا ہیںیہ جان لیں اگر یہ خاموش رہے غزہ کے بعد ان کی بھی باری آئے گی اسلامی ممالک کے پاس فوجیں، ہتھیار، وسائل موجود ہیں اس سب کے باوجود یہ تماشا دیکھ رہے ہیں دنیا میں ٹرمپ، نیتن یاہو اور مودی کا شیطانی اتحاد وجود میں آچکا ہے ہر جگہ پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے مغرب کا انسانی حقوق کا پردہ بھی چاک ہوگیا ہے امریکہ کی سرپرستی اور یورپی یونین اور برطانیہ کی حمایت سے عالمی سامراج اسرائیلی دہشت گردی کی مکمل پشت پناہی کررہا ہے پوری دنیا کا باضمیر طبقہ صہیونی مظالم پر سراپا احتجاج ہے امت بے چین ہے، حکمران طبقہ ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ قوم صرف اور صرف اسلام پر متحد ہوسکتی ہے اور اسی سے ہی قومی یگانگت پیدا ہوگی جماعت اسلامی پہلے بھی مسئلہ فلسطین پر پوری یکسوئی سے کردا ادا کررہی ہے حالیہ انتہائی تشویشناک صورتحال میں ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ازسرنو عوام کو موبلائز کیا جائے تاکہ پوری دنیا اور خصوصی طور پر پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو جگایا جائے اور عالمی سطح پر پیغام دیا جائے کہ پوری پاکستانی قوم اہل غزہ کے ساتھ ہے انہوں نے صحافیوں سے اپیل کہ وہ انسانیت کو بچانے کے لیے عالمی میڈیا تنظیموں سے رابطے کریں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں جو حماس کو بدنام کرے گا وہ صہیونیوں اور امریکہ کا آلہ کار ہوگا اگر کوئی پاکستانی اسرائیل کے دورہ پر گیا ہے اور پاکستان میں موجود ہے اسے گرفتار کیا جائے اور پوچھا جائے کہ وہ کس کی اجازت سے وہاں گیا ہے حکومت اس معاملہ پر وضاحت جاری کرے سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ حکومت گندم اور چینی کیلئے جانبدارانہ پالیسی اپنا کرسرمایہ داروں کو نواز رہی ہے، پانی کی قلت تمام صوبوں کے لیے بڑے خطرے کی گھنٹی ہے وفاقی، صوبائی حکومتیں گندم خریداری کے بحران کا شکار کسانوں اور ہاریوں کی آواز سنیںگندم کا کاشتکار مسلسل دوسرے سال بھی دیوالیہ ہوگیا تو قومی معیشت دیوالیہ ہوجائے گی حکومت گندم اور چینی کے لیے دوہری جانبدارانہ پالیسی اختیار کرکے صنعت کاروں، سرمایہ داروں کو نواز رہی ہے اور کسانوں، ہاریوں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے،پانی کی قلت تمام صوبوں کے لیے بڑے خطرے کی گھنٹی ہے کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی نے ایجنڈا پیش کر دیا ہے اگر حکومت کوئی لائحہ عمل تیار نہیں کرے گی تو جماعت اسلامی زبردست کسان تحریک کے ذریعے مظلوموں کا حق دلوائیں گے






































Visit Today : 464
Visit Yesterday : 445
This Month : 12115
This Year : 59951
Total Visit : 164939
Hits Today : 3677
Total Hits : 827680
Who's Online : 13





















