سول سو سائٹی اور کمیونٹی ایک فعال اور جامع معاشرے کے بنیادی ستون ہیں،،ترقی کیلیے ضروری ہے کہ معاشرتی رابطہ کاری کو آگے بڑ ھایا جائے: سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ
ملتان (صفدربخاری سے) سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ سول سو سائٹی اور کمیونٹی ایک فعال اور جامع معاشرے کے بنیادی ستون ہیں ترقی کیلیے ضروری ہے کہ معاشرتی رابطہ کاری اور ہم آہنگی کے رویوں کو نہ صرف آگے بڑ ھایا جائےبلکے ان روابط کو مضبوط بنیادوں پر استوار بھی کیا جائے انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر، ڈائیلاگ ، کی نشستیں منعقد کروائی جائیں تاکہ مقامی سطح پر لوگوں کے مسائل کے حل کی راہیں ہموار ہوسکیں اس حوالے سے سول سو سائٹی اہم کردار ادا کرسکتی ہے انہو ں نے مزید کہا کہ آج امت مسلمہ صیہونی طاقتوں کے زیر عتاب ہے خاصکر فلسطین میں مسلمانوں پرانسانی تاریخ کا بد ترین ظلم کیا جارہا ہے ہر آنکھ اشک بار ہے اللہ کے حضور ہم پوری قوم فلسطینیوں کی بقا و سلامتی کیلئے دعا گو ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملتان شہر اولیا اخلاقی، ثقافتی اور انسانی فدروں پر مشتمل روایات کا مسکن ہے آئیے ہم سب ملکر شہر کی تعمیر و ترقی اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے ملک کر اپنا اپنا کردار ادا کریں اسی طرح سابق وائس چانسلر جامع زکریا پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری اور سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید ارائیں اور سربراہ خاندان گیللانیاں مخدوم یزدانی گیلانی نے بطور مہمانان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ سے ہی ملک کی حقیقی ترقی ممکن ہے آج ہمیں پوری دنیا کے برابر چلنے کیلیے جامع منصوبہ سازی سے آگے بڑھنا ہوگا اور نوجوانوں کی کرادار سازی و تربیت پر فوکس کر کے انکی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہوگا انہوں نے کہا کہ ملتان میں سول سو سائٹی کا متحرک ہونا اچھا شگون ہے شہریوں اور سول سوسائٹی کے اداروں کے مابین رابطہ کاری بے حد ضروری ہے انہوں نے ملک وقوم کے استحکام امن کے قیام اور ترقی وطن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی دعا بھی کی ان خیالات کا اظہار معزز مہمانوں نے معروف قانوندان ملک آصف رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ کی جانب سے سول سو سائٹی فورم کے عہدیدارن اور معززین شہر کے اعزاز میں منعقدہ عید ملن استقبالیہ کی تقریب میں کیا جبکہ دیگر مہمانوں میں چیف کوآرڈینیٹر سول سو سائٹی فورم شاہد محمود انصاری، ناضب صدر ایوان صنعت و تجارت اظہر خان بلوچ، فوکل پرسن سی ایم پنجاب سیل عمر فاروق بھٹی، سینئر صحافی عبدالجبار مفتی، سینئر صحافی شوکت اشفاق، عثمان خان بابر، سابق چیئرمین ملک اعجاز رجوانہ، ملک فیض رسول رجوانہ ڈپٹی اٹارنی جنرل ،چیئرپرسن میڈم طاہرہ نسیم، صدر ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ، سابق چیئر پرسن سی ایس ایف عابدہ بخاری، چیف آرگنائزر csf اورنگزیب خان بلوچ، چیئرمین احسان خان سدوزئی، جنرل سیکرٹری چوہدری منصور احمد، تحسین خان بابر، سینئر صحافی سید نوید شاہ، سینئر صحافی چوہدری بابر حسین ،ملک امیر نواز، مطلوب حسین بخاری، ملک محمد یوسف ،فرحت چغتائی، ییحیٰ بھٹی ،ڈاکٹر فاروق لنگاہ ،خواجہ حبیب صدیقی، زمان اکبر، اقبال بلوچ، ڈاکٹر عامر بشیر، ڈاکٹر قیصر اقبال، منورخورشید صدیقی، عرفان حقانی، جواد امین قریشی، تصورحیات، عبدالسلام سندھو سمیت دیگر شریک تھے اس موقع پر میزبان ملک آصف رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ نے مہمانوں کو ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کی عوامی کی خدمت کا ہمارا سلسلہ گزشتہ کءدہائیوں سے ہم جاری رکھا ہوا ہے سول سو سائٹی فورم کی خدمات قابل ستائش ہیں اور یہ تقریب انہی خدمات کے اعتراف کا سبب ہے انہوں نے شہر معتبر سماجی اور دانشور شخصیحات کی تشریف آوری پر تشکر و امتنان کا اظہار کیا۔ تقریب میں سینیئر صحافیوں عبدالجبار مفتی۔ شوکت اشفاق بھٹی ،چوہدری بابر اظہر بلوچ، ملک اعجاز رجوانہ سمیت سول سو سائٹی فورم کے رہنماوں شاہد محمود انصاری، ڈاکٹر عرفان پراچہ، میڈم طاہرہ نسیم، اورنگزیب خان بلوچ، احسان سدوزئی، عابدہ حسین بخاری، نواب عثمان خان بابر، چوہدری منصور احمد نے بھی خطاب کیا۔







































Visit Today : 463
Visit Yesterday : 445
This Month : 12114
This Year : 59950
Total Visit : 164938
Hits Today : 3624
Total Hits : 827626
Who's Online : 14





















