حکومت آنے والے بجٹ میں آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط پر عمل درامد کی بجائے عوام دوست بجٹ دے : مرکزی تنظیم تاجران پاکستان
ملتان (صفدربخاری سے) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،چیئرمین ملتان ڈوثزن فہد اسحاق سانگی، سنیئر نائب صدر جنوبی پنجاب حاجی ندیم قریشی،پنجاب کے نائب صدرملک عمران قیوم بھٹہ، ملتان کے نایب صدر چوہدری عبدالمنان گوندل،ضلع ملتان کے نایب صدر شیخ فیصل محمود، جنوبی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری رانا محمد ہاشم علی، ضلع ملتان کے نائب صدر محمد عاصم ایوبی، حامد کمرشل سنیٹر کے صدر سید عاطف علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت آنے والے بجٹ میں آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط پر عمل درامد کی بجائے عام غریب شہری کی خوشحالی کے لیے عوام دوست بجٹ دے اور ٹیکسز میں حقیقی معنوں میں ریلیف دیا جائے نہ کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے عوام مزید پریشانی سے دوچار ہو اور سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائے بجلی کی قیمت میں دیا جانے والا ٹیرف آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں جس کی وجہ سے امراء طبقے کو تو فائدہ پہنچ سکتا ہے لیکن عام غریب شہری کے گھر میں خوشحالی ناممکن ہے صرف یہی نہیں بلکہ آٹا، گھی، چینی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں اور تاجر برادری کے مفاد میں حقیقی تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے مشاورت کی جائے اور ان کی تجاویز پر عمل کیا جائے تاکہ چھوٹے تاجر اور عام دکاندار بھی خوشحال ہو ں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 77 سالوں سے صرف غریب قوم کا خون ہی چوسا جا رہا ہے اور ایوانوں میں بیٹھے نمائندگان کی تنخواہوں میں اضافے کیے جا رہے ہیں لیکن غریب قوم کے مفاد میں فیصلے نظر نہیں آرہے جو آنے چاہیں اج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ عام غریب شہری کا پیٹ بھرنے کے لیے اٹا گھی چینی کی قیمتوں 100 فی صد کمی کو حقیقی معنوں میں یقینی بنایا جائے






































Visit Today : 464
Visit Yesterday : 445
This Month : 12115
This Year : 59951
Total Visit : 164939
Hits Today : 3668
Total Hits : 827670
Who's Online : 14





















