غزہ کے مظلوم فلسطینی بچوں پر اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے امت مسلمہ کو یکجا ہونا پڑے گا: جمیعت علماء اسلام ملتان
ملتان (صفدربخاری سے) جمیعت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ،سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید نے کہا ھے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینی بچوں پر اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے امت مسلمہ کو آپس کے تمام تر معاملات کو بھلا کر یکجا ہونا پڑے گا۔اور قبلہ اول کی حفاظت۔ اسلام کی بقاء اور فلسطین کی مکمل اور واضح حمائت کیلئے متحد ھونا پڑے گا ورنہ خدانخواستہ کل کسی اور کی باری ہوگی اور اسلام دشمن طاقتیں جو جو واضح طور پر مسلمانوں کی دشمن ھیں اور اسلام کو مٹانے کیلئے سب طاغوتی طاقتیں متحد ھو کر ایڑی چوٹی کا زور لگا رھی ھیں۔اور انکی کوشش یہ ھے کہ وہ مختلف ہتھکنڈوں اور سازشوں کے ذریعے مسلمانوں کو متحد نہ ھونے دیں اور مسلمانوں کو علیحدہ علیحدہ کر کے اس صفحہ ھستی سے ملیامیٹ کریں لیکن ان کی یہ سازشیں کبھی بھی پائیہ تکمیل تک نہیں پہنچیں گی اور عالم اسلام کو بھی انکی غلیظ سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ھونا پڑے گا کیونکہ یہی وقت کا تقاضا بھی ھے اور ضرورت بھی ھے انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی افسوسناک صورتحال یہ بھی ہے کہ اقوام متحدہ ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے اور او ائی سی کا کردار بھی کوئی قابل ذکر نہیں ہے کہ جس کی تعریف کی جائے اگر او ائی سی ذمہ دارانہ کردار ادا کرتی تو اج صورتحال مختلف ہوتی اور شام و عراق کے بعد فلسطین کی صورتحال او ائی سی کا ذمہ دارانہ کردار ادا نہ کرنے کی وجہ ہے اج وقت ان پہنچا ہے کہ امت مسلمہ صیہونی قوتوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے متحد ہو جائے۔





































Visit Today : 465
Visit Yesterday : 445
This Month : 12116
This Year : 59952
Total Visit : 164940
Hits Today : 3686
Total Hits : 827688
Who's Online : 10





















