ملتان: سرائیکی تحریک کے سرگرم رہنما مخدوم سید مطلوب حسین بخاری نے  سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین رانا فراز نون سے ان کے دفتر جھوک سرائیکی بوسن روڈ میں ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ انشاء اللہ ہم سب مل کر صوبہ سرائیکستان کے قیام کی عملی جدو جہد کریں گے اس موقع پر مخدوم مطلوب حسین بخاری کے ہمراہ مخدوم سید صفت رضا شمسی۔ڈاکٹر ظفر اقبال ہانس۔ڈاکٹر عبدالغفار گوپانگ۔را نا مظہر اقبال۔ ریاض خان لودھی۔ڈاکٹر اقبال جٹ۔اللہ یار بلوچ۔رانا محمد اکرم۔ چوہدری سہیل۔محمد کاشف۔چوہدری طاہر سندھو۔ملک عرفان تھہیم۔ملک سعید منگانہ۔جام سجاد حسین۔عامر نور شانی۔ڈاکٹر محمد شاہد۔محمد یار کھوکھر۔جام عمر فاروق۔حامد حسین کھوکھر۔جام منظور۔رانا نعمان لون۔عامر بلوچ۔ ملک اسماعیل۔ملک فراز۔محمود الحسن بھٹہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے رانا فراز نون نے اپنے خطاب میں پاکستان سرائیکی پارٹی کے سربراہ بیرسٹر تاج لنگاہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ آج جو سرائیکی تحریک زندہ ہے اس کا سہرا بیرسٹر تاج لنگاہ کے سر ہے رانا فراز احمد نون نے کہا کہ مخدوم سید مطلوب بخآری اپنی جماعت میں ساتھیوں سمیت واپس آئے ہیں جن کی واپسی کے بعد پارٹی مزید مضبوط فعال اور متحرک ہوگی مخدوم سید مطلوب بخآری نے اپنے خطاب میں کہا رانا فراز احمد نون سرائیکی تحریک کے انتہائی متحرک اور فعال رہنما ہیں ہم انشاء اللہ ان کے شانہ بشانہ سرائیکی صوبہ کے قیام کے لئے بھر پور جہدوجہد کریں گے اس موقع پر رانا فراز احمدنون نے مخدوم مطلوب بخاری اور تمام شرکا کو سرائیکی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔