ملتان :  یوسی64 کے چیئرمین   نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور دنیا بھر کے ہیومن رائٹس کے ادارےمظلوم فلسطینیوں کی امداد کرتے ہوئے اسرائیلی افواج کی سفاکانہ کاروائیوں کو بند کرائیں ،یہ انتہائی سنگین صورتحال ہے جسے دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔ فلسطینی بھائیوں پر اسرائیل کے جنگی جہازوں سے ہونے والے حملے کی شدت بے حد خطرناک اور دل دہلا دینے والی ہے۔ شہری آبادی پر میزائلوں سے ہونے والے حملے میں نہ صرف بچے، بلکہ بزرگ اور خواتین بھی شہید ہو رہے ہیں۔ یہ وہ درد اور تکلیف ہے جو ہم اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی صورت میںمحسوس کر رہے ہیں۔امت مسلمہ کو خاموش نہیں رہنا چاہیے. فلسطین کے لوگ ہمارے اپنے بھائی ہیں، اور جب تک ہم ان کی آواز نہ بنیں، ان کے درد اور تکلیف کا خاتمہ ممکن نہیں۔ عالمی میڈیا اس ظلم کو نظر انداز کر رہا ہے، لیکن ہمیں سوشل میڈیا کا استعمال کر کے اس ظلم کو دنیا کے سامنے لانا ہوگا.ہمارے فلسطینی مسلمان اپنے ملک، اپنے دین کے لیے لڑ رہے ہیں۔ وہ سخت ترین بمباری، خوف اور تشویش کے باوجود اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں، اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔آئیں، سب مل کر فلسطین کے بھائیوں کے لیے آواز بلند کریں۔ یہ وقت ہے کہ ہم ان کے ساتھ ہوں اور دنیا کو دکھائیں کہ ہم ان کے درد میں شریک ہیں۔اس موقع پر مہر مدنی رضا چاون .اور مھر احمد رضا چاون بھی موجود تھے۔