نہتے فلسطینیوں پر بارود کی برسات پر دنیا کی خاموشی شر مناک ہے:متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان
ملتان (صفدربخاری سے)چیئرمین متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ڈاکٹر محمد اکمل مدنی کی زیر صدارت ضلع کچہری ملتان میں ایڈووکیٹ سید اطہر شاہ بخاری کے چیمبر میں سیمینار بعنوان”غزہ ڈوب رہا ہے،امت مسلمہ سو رہی ہے“ کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اکمل مدنی کہا کہ غزہ کا نام لینے بھی جرم بن کر رہ گیا ہے،مسلم حکمرانوں کی بے حسی اس سے بڑھ اور کیا ہوگی وہ اسرائیلی فوج کے ظلم و ستم اور معصوم بچوں کا وحشیانہ بمباری سے اڑانے پر بھی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، تاریخ بڑے بڑے ظالم اور فرعونوں سے بھری پڑی ہے لیکن سب مٹ گئے، فنا ہو گئے ظلم جب حد سے بڑھ جائے تو مٹ جاتا ہے بڑھتا ہوا اسرائیلی ظلم و ستم واضح کر رہا ہے کہ اسرائیل مٹنے جا رہا ہے تاہم مسلم ممالک کے حکمرانوں ہوش کے ناخن لو کل قیامت کے روز معصوم فلسطینی بچوں کے سوالوں کا کیا جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، غیر انسانی سلوک پر عالمی دنیا کی خاموشی شر مناک ہے،امت مسلمہ کو اسلام دشمن قوتوں کیخلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے اگر مسلمان اسی طرح آپس کے اختلافات میں الجھے رہے تو کوئی بھی محفوظ نہیں رہ پائے گا۔ایڈووکیٹ اللہ ڈتہ کاشف بوسن،ایڈووکیٹ سید اطہر شاہ بخاری،ایڈووکیٹ وسیم ممتاز،علامہ ایوب مغل،عظیم الحق پیرزادہ،حافظ عبدالرؤف قریشی اور سید مظہر غوث گیلانی نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے نام نہادعلمبردار فلسطینیوں پر جاری مظالم پر آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں،نہتے فلسطینیوں پرجاری بارود کی برسات پر مہذب دنیا کی چشم پوشی شر مناک ہے، اسرائیل اعلانیہ فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، امریکہ اسلام اورمسلمانوں کا بدترین دشمن،یہودوہنودسے کسی بھی خیر کی توقع رکھنا فضول ہوگی، دوریاستی حل کا نعرہ فلسطینی شہدا ء کے خو ن سے غداری ہے،غزہ سے بیدخلی فلسطینی قوم کا تشخص ختم کرنے کا منصو بہ، فلسطین کی تقسیم کا امریکی مکروہ منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا۔سید عالمین غوث گیلانی،سید مظہر غوث گیلانی،ندیم ظفر پنیاں،ملک تصور حسین،محمدا شرف قریشی،محمد اشفاق سعیدی،سید مبشر حسن بخاری،محمد حضیر احمد زہری،خضر حیات قریشی اور محمد علی انصاری نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے بمباری، ہسپتالوں، مساجد، اسکولوں اور پناہ گزینوں کیمپوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف کھلا اعلانِ جنگ ہے۔ ہزاروں بچوں، خواتین اور معصوم شہریوں کی شہادت نے دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے، لیکن بدقسمتی سے مسلم دنیا اور عالمی ادارے محض بیانات تک محدود ہیں۔سیمینار میں عالمی بیداری مہم چلانے کے اعلان کے ساتھ ملک بھر کی بارز کو غزہ میں جاری ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے خصوصی خطوط لکھنے کا بھی اعلان کیا گیا اور آخر میں مسلم امہ کی ترقی و خوشحالی سمیت فلسطین اور کشمیر میں جاری ظلم وستم کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔





































Visit Today : 474
Visit Yesterday : 445
This Month : 12125
This Year : 59961
Total Visit : 164949
Hits Today : 3905
Total Hits : 827907
Who's Online : 2





















