ریلوے محنت کش یونین رجسٹر ملتان کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی،،قیادت قاضی منور حسین اعوان نے کی
ملتان(صفدربخاری سے) ریلوے محنت کش یونین رجسٹر ملتان کے زیر اہتمام ریلوے اسٹیشن ملتان کینٹ سے بانی قائد جناب ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈویژنل صدر قاضی منور حسین اعوان سابقہ ایم پی اے سابقہ سنٹرل ایگزیکٹو ممبر ملک الطاف علی کھوکھر محمد شبیر علوی ملک محمد نذیر اعوان ظفر اقبال رمضان عرف جانی نے کی ملک الطاف علی کھوکھر نے اپنے خطاب میں کہا قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید کی یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید نے وطن عزیز کی عوام اور پاکستان کی خاطر اپنی جان کا نظرانہ پیش کر دیا لیکن امریت اور جمہوریت دشمن عناصر کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کیا اور قوم کو سر اٹھا کر جینے کا درس دیا میرے قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید نے کسانوں مزدوروں طالب علموں اور کارکنوں کی سیاسی تربیت کی اور انہیں ناقابل قوت بنا دیا ڈویژنل صدر قاضی منور حسین نے اپنے خطاب میں کہا اج 4 اپریل ہے اج سے 46 سال قبل 1979 کی تین اور چار اپریل کی درمیانی رات جس کی صبح سیاہ رات کی طرح طلوع ہوئی پھانسی دی گئی جو کہ پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن تھا پاکستانی قوم قائد جناب ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اپنے قابل فخر قیادت کی بے مثال قربانیوں پر ہمیشہ نازاں رہے گی انشاءاللہ پاکستان کے قائدین مرد حرا اور وفاق کی علامت جناب اصف علی زرداری اور پاکستان روشن مستقبل کے ضامن نوجوان لیڈر جناب بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کی راہ پر گامزن رہیں گا اور جمہوریت اور پاکستان کی ترقی کی راہ کے دشمنوں کو ناپاک عزائم خاک میں ملائے جائیں گے ملک محمد نذیر اعوان اور شبیر علی علوی نے کہا قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید نے سیاست میں عام ادمی کو متعارف کرایا قومی سیاست میں ذوالفقار علی شہید کی شخصیت سیاسی عوامی جدوجہد کے گرد گھوم رہی ہے اور مستقل میں بھی ان کا نام مقام اور نظریات زندہ رہیں گے قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید نے جمہوریہ پاکستان عالم اسلام اور تیسری دنیا کی خوشحالی کی امید عوام کی طاقت اور ملکی وسائل کے ذریعے قوموں کی عزت کے ویژن پاکستانی عوام کے منتخب وزیراعظم اسلامی کانفرنس کے چیئرمین پورے عالم اسلام کی واحد شخصیات پاکستان کے اس پیسے ہوئے اور مرحوم طبقات کے ہر دل عزیز قائد شہید جناب ذوالفقار علی بھٹو کی ایک چھوٹے مقدمے سازش کے تحت ایک عدالتی قتل کے ذریعے ہم سے چھین لیا گیا تختہ دار پر لٹکایا گیا یہ ایک پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن تھا ریلی میں حاجی احمد محمد اشرف کریم بشک چودری محمد رمضان کامران علی محمد رمضان شیر شاہی غلام مصطفی مختار احمد سلیمان عوان حسنین علی محمد اکرم انعام الحق عبدالسلام رحمت علی قریشی ناصر بھائی منیر احمد رانا قیصر ہاشم خان محمد عباس مولوی عارف اس کے علاوہ سینکڑوں ورکروں نے شرکت کی





































Visit Today : 474
Visit Yesterday : 445
This Month : 12125
This Year : 59961
Total Visit : 164949
Hits Today : 3911
Total Hits : 827913
Who's Online : 2





















