ملتان:  قلعہ کہنہ قاسم باغ میں حضرت دستگیر غوث پاک نورانی کے سالانہ عرس کی تقریبات عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں۔ عرس کے دوسرے روز مختلف مقررین جس میں مخدوم سید ابوالحسن گیلانی سجادہ نشین دربار حضرت موسی پاک، مخدوم سید زوہیب گیلانی سجادہ نشین دربار حضرت سخی نواب،سجادہ نشین پیر سید ڈاکٹر غوث عالم گیلانی، مخدوم سید انور غوث گیلانی، پیر سید غوث مخدوم عالمین گیلانی،چوہدری ابرار حسین،مفتی عبد القوی، راجہ محمد ظفر کیانی،سلمان اعوان نے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ اولیاء اللہ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اور ان کے پیغام کو فروغ دینے کی وقت کی اہم ضرورت ہے۔مقررین نے کہا کہ اولیاء اللہ کے مزارات رشد و ہدایت کا ذریعہ ہیں اور ہمیں ان کی فکر و تعلیمات کو عام کرنا ہوگا تاکہ معاشرے میں محبت، بھائی چارہ اور انسانی خدمت کے جذبات کو فروغ دیا جا سکے۔ حضرت دستگیر غوث پاک نورانی نے اپنی پوری زندگی عبادتِ الٰہی میں بسر کی اور انسانیت کی خدمت، محبت اور اخوت کا درس دیا۔ ان کا پیغام پوری عالم انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے جماعت اہل سنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ حافظ فاروق خان سعیدی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے کہا سید غوث پاک نورانی نے مسلم و غیر مسلم اقوام کو خدمت انسانیت محبت اور با ہمی اخوت کا درس دیا انکی تبلیغی کا وشوں کے نیتجہ میں ہزاروں افراد نے اسلام قبول کیا کیو نکہ انکا پیغام عالم انسا نیت کے لیے تھا۔ عرس کی تقریبات میں خواتین سمیت زائرین کی بڑ ی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جنہوں نے درگاہ پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور خصوصی دعا مانگی۔ اس موقع پر صدر رضا سعیدی،قاری سعید نقشبندی، اکمل قلندری، اور دیگر علماء و نعت خواں نے محافلِ ذکر و نعت پیش کیا، علمائے کرام اور مشائخ نے حضرت غوث پاک نورانی کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔انتظامیہ کی جانب سے زائرین کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے، جن میں سیکورٹی، پانی،لنگر اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔عرس کی تقر یبات آج بروز جمعہ بھی جاری رہیے گی۔