شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ ہی پاکستان میں بسنے والی مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا ترجمان ہے: نوید عامر جیوا
ملتان: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی نوید عامر جیوا نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ ہی پاکستان میں بسنے والی مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا ترجمان ہے،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں ، مظلوموں ، محکوموں اور پسے ہوئے طبقات کی ترجمانی کرنے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی ،ہم چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہید ِ عوام ذوالفقار علی بھٹواور شہید ِ جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے فلسفے اور مشن کو جاری رکھتے ہوئے اقلیتوں اور محروم طبقات کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزپیپلزپارٹی اقلیتی ونگ جنوبی پنجاب کے اجلاس میںصدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ، جس میں صوبائی صدر اقلیتی نوجوان و ضلعی کوآرڈینیٹراین پی جے سی حکومت پاکستان چوہدری راحیل انجم ، پاسٹر شہزادجارج ،پاسٹر ا?صف رضا ،نعیم سرویا،سفیریا والٹر،مختار بشیر ، وحید انجم ، سلیم سرویا ، پیٹرک حیات ، عاشر نذیرسمیت اقلیتی ونگ کے عہدے داروں ، پارٹی کارکنوںاور کرسچن کمیونٹی کے مختلف علاقوں و ا?بادیوں سے تعلق رکھنے والےنمایاں افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر کرسچن کمیونٹی کی شخصیات نے کرسچین میرج ایکٹ منظور کروانے پر ایم این اے نوید عامر جیواکو مبارکباد دی اورچائلڈ پروٹیکشن و منیارٹیز نیشنل کمیشن کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے قانون سازی کے لئے قومی اسمبلی میں بل پیش کرنے اور قومی اسمبلی میں اقلیتوں کے حقوق کی آواز ہمیشہ بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور توقع ظاہر کی کہ وہ اقلیتوں کو درپیش مسائل کے حل اور مسیحی آبادیوں میں ترقیاتی کاموں کےلئے بھی موثر کردار اد ا کریں گے ، اس پر ایم این اے نوید عامر جیوا نے کہا کہ اقلیتوں کے مساوی حقوق کیلئے مساوات و جمہوری معاشرے کے قیام کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ،انہوں نے شرکاءکو تسلی دی کہ آنے والے دنوں میں ترقیاتی فنڈز منظور کرالئے جائیں گے ،اس موقع پر شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے لاڑکانہ گڑھی خدابخش جانے کے پر وگرام کو بھی حتمی شکل دی گئی اور طے پایا کہ ایم این اے نوید عامر جیوا کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ ملتان سے روانہ ہوگا اور 4اپریل کو گڑھی خدابخش میں برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کرے گااور پیپلزپارٹی اور نظریہ سےگہری وابستگی کے عہد کی تجدید کی جائے گی اجلاس میں صدر پاکستان ا?صف علی زرداری کی صحت یابی کے لئے بھی دعا کی گئی۔





































Visit Today : 474
Visit Yesterday : 445
This Month : 12125
This Year : 59961
Total Visit : 164949
Hits Today : 3905
Total Hits : 827907
Who's Online : 2





















