ملتان(صفدربخاری سے)  ممبر ضلعی امن کمیٹی مہر شاہد عباس چاون نے کہا ہے کہ امت مسلمہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کے لئے حقیقی معنوں میں اپنا کردار ادا کرے اور اوآئی سی ذمہ دارانہ اقدامات کو یقینی بنائے ماہ رمضان المبارک مقدس مہینہ ہے مخیر حضرات غریب شہریوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر امن کمیٹی حاجی طاہر حسین بلوچ نمبردار کے زیراہتمام سوتری وٹ بلو چ ہاوس میں دیئے گئے افطار ڈنر میں خطاب کے دوران کیا جس میں رئیس احمد، ، خواجہ اشرف صدیقی، ملک عابد حسین بھٹہ، فراست علی صدیقی،سجاد نمبردار، محمد رمضان جانی، خلیفہ نصیر بخش، سید امیرحسین گیلانی، علی بلوچ،، عادل بھٹی سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، معاشی بدحالی کی وہ سے آج بالخصوص غریب محنت کش مزدور پیشہ طبقہ انتہائی پریشانی سے دوچار ہے جس کے لئے گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی محال ہو چکے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ مخیر حضرات غریب مستحقین کی امداد کے لئے آگے بڑھیں اور انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔