ملتان: قرآن کریم پر عمل پیرا ہو کر ہم کامیاب وکامران ہو سکتے ہیں تمام بنیادی علوم اور سائنسی علوم کا مرکز قرآن کریم ہے ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی شاہ نے جامع مسجد سید پیر امیر شاہ، امیر میڈی کئیر اللہ شافی چوک پر منعقدہ محفل تکمیل قرآن نماز تراویح سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ آج قرآن کی تمام آیات تمام امت مسلمہ کے لئے سر چشمہ ہدایت ہیں اور وقت کی ضرورت ہیں،اس موقع پر ممبر صوبائی امن کمیٹی سید علی رضا گردیزی نے کہا کہ ”ہمیں ہر موقع پر اور ہر مرحلے پر قرآن کریم سے رہنمائی لینی چاہیے، جو کہ امن اور سلامتی کاگہوارہ ہے”، دربار حضرت موسی پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم پیر سید ولایت مصطفٰی گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ” بزرگان دین نے ہمیشہ نماز و قرآن کی پابندی کا درس دیا ہے ” محفل سے خطاب کرتے ہوئے دربار عالیہ حضرت پیر جندن شاہ و حضرت پیر امیر شاہ کے سجادہ نشین مخدوم زادہ ڈاکٹر پیر سید عبدلسمیع شاہ نے کہا کہ ہمیں تمام مذہبی وسیاسی اختلافات کو بھلا کر قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگا جو کہ وقت کی ضرورت ہے،علامہ سید جہاں زیب شاہ نے خطاب میں کہا کہ ہماری پسماندگی کی وجہ قرآن وحدیث سے دوری ہے ہماری آنے والی نسلوں کیلئے اور ہمارے لئے دینی تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے،محفل تکمیل قرآن میں نقابت کے فرائض قاری عارف سعیدی نے انجام دئیے نعت رسول مقبول معروف عالمی شہرت یافتہ نعت خواں وقاص رضا قادری نے پیش کی،حافظ محمد عبداللہ،حافظ محمد ابوبکر اور علامہ قاری عارف سعیدی کی دستار بندی کی گئی،آخر میں مخدوم پیر سید ولایت مصطفٰی گیلانی اور سجادہ نشین مخدوم زادہ ڈاکٹرپیرسید محمد عبدالسمیع شاہ نے ملک وملت کی سلامتی،کشمیر وفلسطین کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کرائی محفل میں انجئینر سیف اللہ خان سرانی،پروفیسر ڈاکٹر محبوب قادر، سید سہیل شاہ، سید ابوبکرشاہ،عالمی شہرت یافتہ شاعر وخطاط مختار علی، چئیرمین ہومیوپیتھک کونسل ڈاکٹر خلیل احمد،،وقاص رفیع۔،عرفان قریشی،محمد عمران، ملک محمد حبیب، ملک محمد راحیل، محمد بلال خان، محمد محسن، ملک آکاش، محمد سعدی، ودیگر نے شرکت کی۔