انجمن تاجران گلشن مارکیٹ الخدمت گروپ کا اجلاس،،صدار ت چوہدری محمد الیاس و چوہدری سلیم کمبوہ نے کی
ملتان(صفدربخاری سے) انجمن تاجران گلشن مارکیٹ الخدمت گروپ کا اجلاس زیر صدار ت صدر چوہدری محمد الیاس،جنرل سیکرٹری چوہدری سلیم کمبوہ منعقدہ ہوا،اجلاس سے خطاب کے دوران صدر چوہدری محمد الیاس،جنرل سیکرٹری چوہدری سلیم کمبوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پی او ملتان ،آرپی او ملتان نے ملتان میں کرائم کو بہت زیادہ حد تک کنٹرول کیا ہے،ہم سی پی او ملتان ،آرپی او ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عید کے اس موقع پر گلشن مارکیٹ میں بے انتہا رش ہوتا ہے ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق گلشن مارکیٹ میں لیڈیز پولیس کو تعینات کیا جائے اور گلشن مارکیٹ چوک پر ہمیشہ کی طرح پولیس چوکی عارضی قائم کی جائے تاکہ گلشن مارکیٹ میں آئی خواتین اور مرد خریدار چوری،ڈکیتی کی وارداتوں سے محفوظ رہ سکیں،گلشن مارکیٹ الخدمت گروپ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے،ہم کمشنر ملتان ،چیف آفیسر ٹی ایم او شارکن عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عید کے اس مسرت موقع پر گلشن مارکیٹ میں صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے اور عید سے قبل اتوار کی چھٹی ختم کر کے مارکیٹ کو ترجیحی بنیادوں پر صاف کرایا جائے اور گلشن مارکیٹ اور اسکے ساتھ ملحقہ نیو ملتان کی گلیوں کی سٹریٹ لائٹ خراب ہیں ان کو بھی فوری طور پر ٹھیک کیا جائے،تاکہ ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کو روکا جاسکے،مدنی چوک فلائی اوور کی لائٹس کو شام ڈھلتے ہی آن کردیا جائے اور صبح تک لائٹس چالو رہیں تاکہ فلائی اوور پر آئے روز چوری ،ڈکیتیوں کو روکا جاسکے،اجلاس میں الخدمت گروہ کے عہدیدران شہزاد فہد بھٹی،فضل عباس بھٹی،رانا عبدالغفار،نعیم اختر کمبوہ،محمد ارشاد کمبوہ،زاہد قریشی،عاقب نعیم قریشی،شیخ عارف نور،چوہدری شکیل،میاں شہزاد احمد،محمد عرفان،حاجی الیاس،زوہیب چوہان ودیگر تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔





































Visit Today : 474
Visit Yesterday : 445
This Month : 12125
This Year : 59961
Total Visit : 164949
Hits Today : 3900
Total Hits : 827902
Who's Online : 2





















