مرکزی انجمن تاجران گلشن مارکیٹ الخدمت گروپ کے صدر چودھری محمد الیاس کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام
ملتان: مرکزی انجمن تاجران گلشن مارکیٹ الخدمت گروپ کے صدر چودھری محمد الیاس کی جانب سے افطار ڈنر دیا گیا ، جس میں مہمان خصوصی ٹکٹ ہولڈ ر پی پی 216 سید بابر شاہ ، سابق ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری ،صدر آل پاکستان کارایسوسی ایشن چوہدری طارق کریم تھے ،جبکہ مہر امجد حنیف سیال (میاں چنوں) ، میر ابراہیم سیال (میاں چنوں) ، جنرل سیکرٹری چودھری سلیم کمبوہ ،حامد ارائیں ،قاری غلام شبیر سواگی ، اسر ار ڈوگر ،حامد اقبال کمبوہ ، چوہدری فیصل مہمانان اعزاز تھے،جنید خاکوانی ، سید سلمان بخاری ،شہزادہ فہد بھٹی ، شہزاد قریشی ، ملک فضل عباس بھٹی ، چوہدری شکیل احمد ، رانا عبدالغفار ، عمرچوہدری چھٹہ ، زوہیب چوہان ، سجاد احمد کمبوہ ، محمدارشاد کمبوہ ، میاں شہزاد احمد ، محمد کاشف چوہدری ، سرور بھٹی سمیت ملتان اور جنوبی پنجاب کی تاجر برادری سیاسی سماجی رہنما ؤں نے شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرچوہدری الیاس ، جنرل سیکرٹری چودھری سلیم کمبوہ نے کہا کہ ماہ صیام رحمتوں برکتوں کا مہینہ ہے اس ماہ میں ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ نیکی کرے اور سب سے بڑی نیکی مخلوق الہی کی خدمت میں ہے ، اس بابرکت مہینہ میں گلشن مارکیٹ کے تاجروں نے ہمیشہ مسلمانوں کی خدمت کی ہے اور انتہائی سستے داموں اشیاء کو فروخت کیا ،انہوں نے کہا کہ ہمارا طرہ امتیازہی خدمت ہے ،الخدمت گروپ کا تاجروں کے لیے عملی اقدامات کرنا قابل ستائش ہے،الخدمت گروپ نےہمیشہ تاجروں کےحقیقی مسائل اور ان کے حل کے لیے ذاتی کاوشیں کیں اور الحمداللہ ہمارے گروپ نے تاجروں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی ایک روایت قائم کی ہے،خدمت کا یہ سفرجاری رہے گا ، انہوں نے کہا کہ ہم کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور اسٹنٹ کمشنر ملتان کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے مارکیٹ کے تاجروں کے مسائل کو حل کرانے لئے ہمیشہ ہماری معاونت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹکٹ ہولڈ ر سید بابر علی شاہ اور سابق ایم پی اے جاوید اختر انصاری نے کہا کہ تاجر برادری قومی معیشت میں اہم کردار ادا کررہی ہے اور کاروباری سرگرمیوں کی بدولت لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہےیہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے ہی دور حکومت میں نہ صر ف تاجروں کے مسائل حل ہوتے ہیں ،بلکہ ان کے کاروبار میں بھی تیزی آتی ہے ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے تاجروں ، کسانوں ، صنعت کارون کے لئے قرضوں اور کاروبار کی وسعت کے لئے مختلف سکیمیں متعارف کروائی ہیں ۔





































Visit Today : 474
Visit Yesterday : 445
This Month : 12125
This Year : 59961
Total Visit : 164949
Hits Today : 3907
Total Hits : 827909
Who's Online : 2





















