ممبئی: بالی ووڈ کی آئٹم گرل راکھی ساونت اپنی شادی اور شوہر سے اتنی زیادہ ناخوش ہیں کہ انہوں نے کہہ دیا ہے ایسے شوہر سے اچھا ہے اکیلی رہ لوں۔بھارتی ٹی وی کے مقبول رئیلیٹی شو بگ باس 15 میں اس بار راکھی ساونت کے ہمراہ ان کے شوہر رتیش نے بھی انٹری دی ہے اور اس شو کے ذریعے پہلی بار رتیش میڈیا اور دنیا کے سامنے آئے ہیں۔بگ باس سے قبل کوئی بھی نہیں جانتا تھاکہ راکھی ساونت کے شوہر کون ہیں کیا کرتے ہیں اور کیسے نظر آتے ہیں۔ راکھی ساونت نے اپنے شوہر کے حوالے سے لوگوں کو تجسس میں ڈالا ہوا تھا یہاں تک کہ لوگوں کو راکھی شادی پر بھی شک تھا کہ ہوئی بھی ہے یا نہیں۔