کراچی میں اومیکرون کا ایک اور کیس سامنے آگیا،35 سالہ شخص برطانیہ سے کراچی پہنچاتھا : ذرائع محکمہ صحت
کراچی: شہر قائد میں اومیکرون کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے تاہم مریض قرنطینہ سے فرارہوگیا۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق 35 سالہ شخص برطانیہ سے کراچی پہنچا، رینڈم چیکنگ میں متعلقہ شخص میں پہلے کورونا اور بعد میں جینوم سیکویسنگ کے بعد اومیکرون کی تصدیق ہوئی، ایئرپورٹ سے محکمہ صحت کے عملے نے متاثرہ مریض کو شاہراہ فیصل پر واقع نجی ہوٹل میں منتقل کیا تھا تاہم متعلقہ شخص ہوٹل کے قرنطینہ سے فرار ہوگیا۔ ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ قرنطینہ پر سیکورٹی فراہم کرنا محکمہ داخلہ پولیس اور متعلقہ ڈی سی کی ذمہ داری ہے جب کہ نجی ہوٹل میں اب بھی 19 افراد قرنطینہ میں ہیں اور سیکورٹی تاحال فراہم نہیں کی گئی ہے۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق حکومت پاکستان نے کیٹیگری سی اور اومیکرون والے ممالک پر سفری پابندی لگائی ہے تاہم برطانیہ کیٹیگری سی میں نہیں آتا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جب کہ ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے کراچی میں رپورٹ ہونے والے مشتبہ اومیکرون کیس کی تصدیق بھی کردی گئی تھی۔






































Visit Today : 186
Visit Yesterday : 579
This Month : 4632
This Year : 68351
Total Visit : 173339
Hits Today : 6658
Total Hits : 944462
Who's Online : 5





















