ایم این اے زرتاج گل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر کی منظوری
bbc news urdu نے Sunday، 23 June 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد: زرتاج گل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر بن گئیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ سنی اتحاد کونسل نے21 جون کوایم این اے زرتاج گل کی نامزدگی کے کاغذات اسپیکر ایاز صادق کو جمع کروائے تھے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زرتاج گل کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کی منظوری دی تھی۔ قبل ازیں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے لیے 4 نام تجویز کیے تھے، جن میں زرتاج گل، صاحبزادہ محبوب سلطان، زین قریشی اور احمد چھٹہ کے نام شامل تھے جن میں سے زرتاج گل کی منظوری دی گئی۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 516
Visit Yesterday : 513
This Month : 14739
This Year : 62575
Total Visit : 167563
Hits Today : 5689
Total Hits : 862054
Who's Online : 11





















