بجٹ میں سخت معاشی فیصلے ،،،آئی ایم ایف نے خوش آئند قرار دے دیا
bbc news urdu نے Saturday، 22 June 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد: بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کوآئی ایم ایف نے خوش آئند قرار دے دیا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچول مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کے وفاقی بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے مثبت کردار کی تعریف کی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے معیشت کی بہتری کے لیے ٹیکس چھوٹ کو محدود کرنے کو سراہا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد نئے قرض پروگرام پر بات چیت کے لیے جون کے آخری ہفتے میں پاکستان آ سکتا ہے۔ پاکستان نے نئے پروگرام سے قبل پیشگی شرائط پر عمل درآمد کیا ہے۔ آئی ایم ایف کو توقع ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 28 یا 29 جون تک منظور ہو جائے گا۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 513
Visit Yesterday : 513
This Month : 14736
This Year : 62572
Total Visit : 167560
Hits Today : 5653
Total Hits : 862018
Who's Online : 10





















