افواج کی دہشتگردی کیخلاف جنگ ،،، اس کے اخراجات وفاق اٹھاتا ہے: وزیر اعظم شہباز شریف
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نےایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی عملداری کو پوری قوت سے نافذ کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، دہشتگردی میں مبتلا غیر مستحکم ریاست میں اچھی معیشت کا تصور نہیں کیا جاسکتا، نرم ریاست سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل نہیں کر سکتی، ہمیں طاقت کے تمام عناصر کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف کامیابی کیلئے سیاسی اور مذہبی طبقے کو کردار ادا کرنا ہوگا، سیکیورٹی کو ریاست کے صرف ایک ادارے پر چھوڑنا فاش غلطی ہوگی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم کو شامل کرنے کیلئے فعال کردار ادا کرنا ہوگا، افواج دہشتگردی کیخلاف جو جنگ کر رہی ہے اس کے اخراجات وفاق اٹھاتا ہے، دہشتگردی کیخلاف فوج کی ضروریات پوری کرنے میں کوئی کثر نہیں اٹھا رکھیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ یقینی بنائیں گے کہ غلط معلومات اور جھوٹ سچائی کو نہ چھپا سکے، پاکستان کے دشمنوں نے سوشل اسپیس کو زہر آلود کر رکھا ہے، اظہاررائے کا غلط استعمال اور آئین کی دھجیاں اڑانے سے بڑا کوئی جرم نہیں ہوسکتا، ایسے قوانین بنانے ہوں گے جو نفرت اور تقسیم کے بیانیے ختم کرسکیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا مسئلہ پیچیدہ ہے، ملک کی پائیدار ترقی کیلئے استحکام اور قانون کی حکمرانی ضروری ہے، ریاست کی عمل داری کو نافذ کرنا میری اور ہم سب کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کو اپنی روزی روٹی کی فکر ہے، روزگار کی فکر ہے، مکمل نظام کے بغیر پائیدار ترقی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔



































Visit Today : 513
Visit Yesterday : 513
This Month : 14736
This Year : 62572
Total Visit : 167560
Hits Today : 5657
Total Hits : 862022
Who's Online : 10





















