ملتان :  عید الاضحی کے موقع پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے شاندار کارکردگی پر اہلکاران کے اعزاز میں تقریب شہریوں کی جانب سے کیش پرائز تقسیم کئے گئے اس سلسلہ میں یونین کونسل 35 کے سیاسی سماجی رہنما اور معروف شخصیت اصغر خان نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکاران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا اور دیگر سماجی رہنماؤں باؤ جمیل، آصف محمود قریشی،ذولفقار حیدر، سیف الرحمن، خرّم چاند، بابا تاج کے ہمراہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے زون انچارج سجّاد بھٹہ اور دیگر ورکر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو شاندار کارکردگی دکھانے پر ہار پہنائے اور نقد انعامات تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اصغر خان نے عید الاضحٰی پر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ خصوصاً کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا جس طرح ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے افسران جس میں انوار الحق اور عملہ نے شدید گرمی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے انتھک محنت سے اہلیان ملتان کے دل جیتے ہیں اسکی پہلے مثال نہیں ملتی۔اور اسی محنت کی بدولت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خواب صاف ستھرا پنجاب کو عملی جامہ پہنایا۔ملتان میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے چیئرمین میاں راشد اقبال اور دیگر ذمہ داران کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں