ڈاکٹرز اور نرس کی گرفتاری،،،پنجاب کے مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹروں اور نرسز کی ہڑتال ،،خانیوال گرفتار سٹاف نرس اقصیٰ کی ضمانت عدالت سے منظور : ذرائع
لاہور/ملتان : پنجاب بھرکے مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹروں اور نرسز کی ہڑتال آج بھی جاری رہی، رحیم یار خان، بہاول پور، فیصل آباد اور سرگودھا کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند رہیں۔ ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، ہڑتال ساہیوال واقعہ میں ڈاکٹرز کی گرفتاری اور خانیوال میں نرس کی گرفتاری کے خلاف کی گئی ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر ملتان میں نشترہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال میں
دوسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے۔ فیصل آباد میں بھی الائیڈ سمیت ٹیچنگ ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہیں، بہاولپور اور سرگودھا میں بھی ینگ ڈاکٹرز نے آؤٹ ڈور سروسز کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ خانیوال سے گرفتار نرس کو رہا کیا جائے، ساہیوال واقعہ میں ڈاکٹرز کو
گرفتار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ذرائع کے مطابق خانیوال گرفتار سٹاف نرس اقصی کی ضمانت عدالت سے منظور ھو گئی خانیوال نرس کی ضمانت ایڈیشنل سیشن جج امجد گادھی نے منظور کی ، خانیوال نرس اقصی کی درخواست ضمانت پردلائل معروف قانون دان افتخار نکیانہ ایڈووکیٹ نے دئیے



































Visit Today : 513
Visit Yesterday : 513
This Month : 14736
This Year : 62572
Total Visit : 167560
Hits Today : 5621
Total Hits : 861986
Who's Online : 8





















