پاکستان میں سرمایہ کاری کےلیے سیکیورٹی صورتِ حال بہتر بنانا ہوگا: چینی وزیر لیو جیان چاؤ
اسلام آباد : سرمایہ کاری کےلیے سیکیورٹی صورتِ حال کو بہتر بنانا ہوگا، سیکیورٹی بہتر ہوگی تو تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گےیہ بات چینی وزیر لیو جیان چاؤ نےکی انہوں نے کہا ہے کہ ترقی کےلیے اندرونی استحکام ضروری ہے۔ مشاورتی میکینزم اجلاس کے انعقاد کو چینی وزیر نے خوش آئند قرار دیا۔ جیان چاؤ نے کہا کہ چینی قیادت دونوں ملکوں کی دوستی کو اہمیت دیتی ہے، پاکستان اور چین ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہیں، ترقی دونوں ملکوں کے لیے فائدہ مند ہوگی، یہ دورہ دونوں ممالک کے قائدین کے درمیان ملاقاتوں کا فالواپ ہے، پاکستان اور چین باہمی مفادات کے لیے سی پیک منصوبہ جاری رکھنے پر متفق ہیں۔ چینی وزیر نے کہا کہ یہ منصوبہ دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں ہے، سی پیک ایک کامیاب منصوبہ ہے، عالمی چیلنجز کے تناظر میں پاک چین پارٹنرشپ کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے، ہماری حکومتیں اور سیاسی جماعتیں پاک چین دوستی کےلیے کام کرتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے تین سال کا تعطل رہا، اب ہم پاکستانی بہن بھائیوں کو چین آنے کی دعوت دیتے ہیں، پاکستانی بہن بھائیوں کی میزبانی کے شکر گزار ہیں۔ چینی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی نوجوان سیاسی قیادت کو چین کے دورے کی دعوت دیتے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان پارٹنرشپ آگے بڑھ رہی ہے۔



































Visit Today : 513
Visit Yesterday : 513
This Month : 14736
This Year : 62572
Total Visit : 167560
Hits Today : 5652
Total Hits : 862018
Who's Online : 10





















