عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منائی گئی،، سنت ابراہیمی پر عمل، صفائی کے خصوصی انتظامات
ملتان : عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منائی گئی ، نماز کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دی گئی اس موقع پر عالم اسلام کی سر بلندی،ملک میں قیام امن، ترقی و خوشحالی اور دہشت گردی کے خاتمے، کشمیر، فلسطین کی آزاد ی کے لیے دعائیں مانگی گئیں، امن و امان کی صورتحال کو بحال رکھنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے عیدالاضحی کے دوران صفائی کے خصوصی انتظامات اور جانوروں کی آلائشوں اور گندگی کو بروقت ٹھکانے لگانے کی حکمت عملی کے باعث شہری مستفید ہوئے اس ضمن میں پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ، کمشنر ملتان مریم خان ،کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسرفراست علی شاہ او رڈپٹی کمشنر وسیم احمد سندھو ملتان کے مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار ضلعی ممبرامن کمیٹی و ممبرکینٹ بورڈ ملتان محمد یعقوب شیرا نے اپنے بیان میں کہا انہوں نے مذید کہا ضلعی اور کینٹ بورڈ انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے جنہوں نے عیدالاضحی کے تینوں دن صفائی کے انتظامات کی خود مانیٹرنگ کی اور سڑکوں کی بروقت دھلائی اور تعفن سے بچاؤ کیلئے سپرے و ادویات کے زریعے شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کیا عیدالاضحی کے دوران شہریوں کے زمہ دارانہ طرزعمل اور انتظامیہ کیساتھ عملی تعاون قابل ستائش وتحسین رہا ہے۔



































Visit Today : 513
Visit Yesterday : 513
This Month : 14736
This Year : 62572
Total Visit : 167560
Hits Today : 5621
Total Hits : 861986
Who's Online : 8





















