ملتان : ڈائریکٹر جنرل پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی نے آج ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خانیوال کے دفتر کھلی کچہری لگائی جس میں 50 سے زائد لوگوں کی درخواستیں سنیں جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بشارت نبی نے ڈپٹی ڈائریکٹر خانیوال راؤ عبدالغفار اور سرکل آفیسر محمد ساجد کو حکم دیا ہے کہ ان درخواستوں کو ایک ہفتے کے اندر میرٹ پر فیصلہ کر کے رپورٹ پیش کریں جس میں سب سے زیادہ محکمہ ریونیو , پٹواریوں، تحصیلداروں ، واسا ،ٹی ایم اے، پی ایچ اے، ہائی وے ،پولیس، ایریگیشن،بلڈنگ اور محکمہ انہار کے خلاف درخواستیں موصول ہوئیں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بشارت نبی نے صحافیوں اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ میں میرٹ پر فیصلہ کروں گا اور اگر کسی نے جھوٹی درخواستیں دیں تو ان کے خلاف 182 کی کاروائی کروں گا حکومت پنجاب کے زیرو ڈالر رینز پالیسی اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب چٹک کے ویژن پر سختی سے عمل پیرا ہو