بوریو الا ( نامہ نگار)بوریو الا کے نواحی علاقوں میں بڑے پیمانے پر نہری پانی کی چوری کا انکشاف ہوا ہے اور کئی بڑے زمینداروں نے پانی چوری کے لیے اپنے نیٹ ورک بنا کر آگے چھوٹے کاشتکاروں کو پانی کی فروخت بھی شروع کردی ہے ان لوگوںکو مقامی کرپٹ ضلعدار خالدکی فل پشت پناہی صاصل ہے کرپٹ ضلعدار خالدنے ہر موگے کے ریٹ مقررکر دیئے ہیں نہر ی پانی چوری کروانے پر کرپٹ ضلعدار اہم کردار اداکررہا ہے لاکھوں روپے کمائے جاررہے ہیں پائپوں سے نہری پانی چوری کروایا رہاہے اور یہ بھی معلوم ہوا کہ کرپٹ ضلعدار خالدہرماہ بھاری رقم لے کر آگے افسران بالا کو اوکے کی رپورٹ جاری کردیتا ہے ذرائع کے مطابق با اثر زمیندار نہروں میں غیر قانونی طور پر کٹ لگا کر پانی چوری کرتے ہیں اس سلسلے میں کرپٹ ضلعدار خالد بھی ملوث ہے پانی چور ی ہو نے کی وجہ سے ٹیل کے کاشتکار پریشان ہیں کرپٹ ضلعدار خالدکی وجہ سے پانی چوری کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور پانی چوری کرنے والے افراد کو فل تحفظ فراہم کیا جارہاہے اور ساتھ ساتھ ایس ڈی او کے سامنے ملزمان کی پوری وکالت بھی کرتا ہے راجباہ فایئو ایل سے پانی کی چوری جاری ہے جس کی وجہ سے ٹیل کے کاشتکاروں کی فصلیں سوکھنے لگی ہیں بااثر زمینداروں کیخلاف قانونی کارروائی نہ ہونے سے یہ سلسلہ دیدہ دلیری سے بھی جاری ہے ضلعدار خالدنے مقامی ہو نے کی وجہ سے ایک نیٹ ورک بنا لیا ہے سارا دن بنگلہ کے دفتر میں مک مکائو جاری رہتا ہے چھوٹے کاشتکاروں کے حق پر ڈاکہ ڈالا جارہاہے مقامی چھوٹے کاشتکاروں نے اپیل کی جناب سیکرٹری ایریگیشن پنجاب اور صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب میاں کاظم علی پیر زادہ صاحب سے فوری اس کرپٹ ضلعدار خالدکو فوری نوکری سے برخاست کیا جائے،