بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ،،،محترمہ بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کی خاطر قربانیاں ، ان کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا:عابدہ بخاری
bbc news urdu نے Thursday، 20 June 2024 کو شائع کیا.
ملتان (صفدربخاری سے) پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ سٹی سیکرٹیریٹ میں سٹی صدر عابدہ بخاری نے سٹی عہدیداران کے ہمراہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور شہید بی بی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عابدہ بخاری نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا خواتین نے زندہ ہے بی بی زندہ ہے کے نعرے لگائے اس موقع پر شہید بی بی کی سالگرہ کا کیک بھی کا ٹا گیا تقریب میں عہدیداران خواتین منصب ذیشان ،مریم ناز ، شمیم اختر ، پروین نسرین ، شازیہ اقبال ،عائشہ ندیم ، سمرا ندیم ،حاجراں بی بی ،نصرت پروین سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ
شہید بی بی کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 516
Visit Yesterday : 513
This Month : 14739
This Year : 62575
Total Visit : 167563
Hits Today : 5688
Total Hits : 862053
Who's Online : 11





















