کراچی:کراچی کے اسپتالوں میں عید الاضحیٰ کے بعد  ہیضے کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا،شہری گوشت کے کھانوں میں بسیاری خوری اور بدپرہیزی کرتے ہوئے پیٹ کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں،طبی ماہرین نے شہریوں کو اعتدال کے ساتھ گوشت کھانے کا مشورہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے تینوں ایام میں شہریوں کی جانب سے ماہرین غذائیت کی تجاویز کو نظر انداز کردیا گیا،ابھی بھی متعدد خاندانوں میں دعوتوں اور باربی کیو پارٹیز کا سلسلہ جاری ہے،شہریوں کی جانب سے گوشت کے کھانوں میں بسیاری خوری کی جارہی ہے،جس سے ان میں پیٹ کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے۔