کراچی :  حج کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 860حجاج کو لے کرجدہ سے کراچی پہنچ گئی۔  پی آئی اے 35 ہزار سے زائد حجاج کو سعودی عرب سے 171 پروازوں کے ذریعے وطن واپس لائے گی۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت تقریباً 19,500 حجاج، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 14,900 اور تقریباً 630 خدام حجاج پاکستان پہنچیں گے۔پی آئی اے کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، سیالکوٹ اور پشاور کے لیے بعد از حج پروازیں چلا رہی گی۔ سکھر اور کوئٹہ کے حجاج کراچی سے روڈ کا سفر کریں گے۔پی آئی اے بعد از حج آپریشن 21 جولائی کو ختم ہوگا۔