صحافی خلیل جبران کا قتل،،صدر مملکت آصف علی زرداری کی قتل کی شدید الفاظ میں مذمت
bbc news urdu نے Wednesday، 19 June 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد: لنڈی کوتل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے صحافی خلیل جبران کے قتل کی صدر مملکت آصف علی زرداری نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر خلیل جبران اور خیبر ٹی وی کے صحافی خلیل جبران کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قتل پر گہرے دُکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ خلیل جبران کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی، پاکستان میں صحافیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے خلیل جبران کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت اور اُن کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 513
Visit Yesterday : 513
This Month : 14736
This Year : 62572
Total Visit : 167560
Hits Today : 5617
Total Hits : 861982
Who's Online : 8





















