اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف کی یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے فون پر گفتگو ۔ وزیراعظم نے اس موقع پر یو اے ای کے صدر کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یو اے ای کے عوام کیلئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔