دوران حج پاکستانی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،،زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں
ریاض: پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت مند بچے کو جنم دیا جس کا نام عرفات رکھ دیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے جبل الرحمہ اسپتال کے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر طارق محمد ابوالمطیٰ نے بتایا کہ زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ بچے کا وزن 3 کلو 40 گرام ہے۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ پاکستانی خاتون 9 ماہ کی حاملہ تھیں اور حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچی تھیں۔ یوم عرفہ پر وہ مقدس پہاڑی پر عبادت میں مصروف تھیں جب زچگی کا درد ہوا۔ کوہ عرفات پر موجود دیگر خواتین کی مدد سے پاکستانی خاتون نے بیٹے کو جنم دیدیا۔ بعد ازاں ایمبولینس کے ذریعے زچہ و بچہ کو اسپتال منتقل کیا گیا۔حج کے دوران کسی عازم حج کے یہاں بچے کی پیدائش کا رواں برس یہ دوسرا واقعہ ہے جب کہ کوہ عرفات پر آخری بار کسی بچے کی پیدائش 2007 میں ہوئی تھی۔



































Visit Today : 513
Visit Yesterday : 513
This Month : 14736
This Year : 62572
Total Visit : 167560
Hits Today : 5638
Total Hits : 862003
Who's Online : 11





















