موٹر سائیکل والوں کے لئے سستا پیٹرول،،وزیر پیٹرولیم سےبریفنگ طلب
اسلام آباد: سینیٹ فنانس کمیٹی نے وزیر پیٹرولیم سےموٹر سائیکل والوں کو سستا پیٹرول دینے کے معاملے پر بریفنگ طلب کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ فنانس کمیٹی کے اجلاس میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 60 سے 80 روپے فی لیٹر کرنے پر دوسرے دن بھی بحث جاری رہی، چیئرمین سینٹ فنانس کمیٹی نے کہا موٹر سائیکل والوں کے لیے پیٹرول کا مختلف ریٹ ہونا چاہیے،گاڑیاں چلانے والے مہنگا پیٹرول برداشت کر سکتے ہیں۔وزارت پیٹرولیم کے حکام نے کہا پیٹرول کی 50 فیصد کھپت موٹر سائیکل میں استعمال ہوتی ہے، گاڑیوں اور موٹر سائیکل کو مختلف ریٹ پر پیٹرول دینا ممکن نہیں ،ایک سال پہلے موٹرسائیکل والوں کو سبسڈی دینے پر کام ہوا تھا مگر پیش رفت نہ ہو سکی۔اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ انڈونیشیا کی حکومت موٹرسائیکل والوں کو کم ریٹ پر پیٹرول مہیا کر رہی ہے،انڈونیشیا کی حکومت موٹرسائیکل والوں کو کم ریٹ پر پیٹرول دے سکتی ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟



































Visit Today : 513
Visit Yesterday : 513
This Month : 14736
This Year : 62572
Total Visit : 167560
Hits Today : 5670
Total Hits : 862035
Who's Online : 8





















