ملتان میں لاء کے طلباء کے گزشتہ پانچ سال سےامتحان ہی نہیں ہورہے،،،ہائی کورٹ میں رٹ دائر
bbc news urdu نے Wednesday، 12 June 2024 کو شائع کیا.
ملتان: ملتان لاء کالج میں طلباء کے گزشتہ پانچ سال سےامتحان ہی نہیں ہورہے، ہائی کورٹ ملتان بنچ میں رٹ پٹیشن دائر۔ محمد حذیفہ ملک نے ایڈووکیٹ ظہور احمد چوہدری کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں دائر کردہ رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی اور ملتان لاء کالج میں طلباء کا گزشتہ پانچ سال سے استحصال جاری ہے اور طلباء کا مستقبل خراب کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے طلباء خود کشی کرنے پر مجبور ہیں ۔ لاہور ہائی کورٹ کے فاضل جج مسٹر جسٹس احمد ندیم ارشد نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی اور ملتان لاء کالج کی انتظامیہ کو دس دن میں بمعہ جواب طلب کرلیا ہے ۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ظہور احمد چوہدری نے کہا کہ ہم طلباء کو حقوق دلائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 513
Visit Yesterday : 513
This Month : 14736
This Year : 62572
Total Visit : 167560
Hits Today : 5653
Total Hits : 862019
Who's Online : 10





















